اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ ریاست کے آزاد خطوں کواسلامی فلاحی ریاست بنانا اور بقیہ کشمیرکی آزادی کی منزل کے حصول کی جدوجہد کرنا ہماری ترجیح اول ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر آزا دخطے کے عوام نہ نہ صرف بجلی مفت فراہم کریں گے بلکہ ہائیڈل پوٹنشل کو بروئے کار لاکر بجلی فروخت کرکے ریاست کو خود کفیل بنائیں گے،یکساں نصاب تعلیم راج کر کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم اور کتب مفت فراہم کری گے،آزاد خطے انگریزوں کے بنائے ہوئے پبلک سروس ایکٹ کو ختم کرکے عوام کی سہولیات کے لیے مدینے کی ریاست کی طرز پر پبلک سروس ایکٹ لائیں گے۔عوام کو صحت اور تعلیم مفت فراہم کریں گے،ریاست کے انسانی اور قدرتی وسائل کو بروئے کارلاکر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،بنوقابل طرز پر ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار کے قابل بنائیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے کشمیرتھینکر زفورم کے زیراہتمام اجلاس سے میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیئرمین کشمیرتھینکرزفورم جمیل راٹھور،سیکرٹری جنرل ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت خواجہ احسن،ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت فرحت میر،خواجہ خورشید،ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت راجہ امداد،سرفرازعباسی،ڈیشان حید ر سمیت دیگر نے خطاب کیا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیرخان،مرکزی نائب امراء نورالباری،راجہ فاضل تبسم،عمران عزیز،انعام الحق مسعودی،حبیب الرحمان آفاقی،راجہ ذاکرخان سمیت دیگر نے شرکت کی،تھینکرزفورم کے ممبران نے صائب تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ اہ دانش اور بیوروکریٹس جنھوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ سروس میں گزار ہ ہے ان کے پاس ایک وسیع تجربہ آچکاہے وہ اس تجرب کو قبرمیں لے جانے سے قبل عوام کو منتقل کریں یہ ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے،ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ریاست کے نظام حکومت کو اچھے انداز سے چلانے کے اسرار ورموز سے واقف ہوں،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ریاست کے نظام کو درست کیاجائے اور حکومت کے لیے اچھی تجاویز پیش کی جائیں،ہم چاہتے ہیں کہ عوام سکھ کا سانس لیں،میرٹ قائم ہو ریاست ترقی کرے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہو۔ اصل جو بقیہ کشمیرہے ا س کی آزادی کے لیے کوئی عملی اقدامات کیے جائیں