Dr Muhammad Mushtaq Khan

حکومت بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کیے گئے وعدے کو پورا کرے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ حکومت بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کیے گئے وعدے کو پورا کرے،اسمبلی کا اجلاس بلاکر ایکٹ 90بحال کیاجائے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار اور وسائل بنایاجائے،گراس روٹ لیول پر تعمیراتی کام بلدیاتی نمائندے ہی کراسکتے ہیں،طلبہ یونیز کے بھی انتخابات کرائے جائیں اور بلدیاتی ادارے کو مستحکم  کیاجائے،ان خیالات کااظہاراانھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ عدالت عالیہ نے بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے احسن فیصلہ کیاہے حکومت یہ کام پہلے ہی کرلیتی تو عدالت میں جانے کی ضرورت ہی نہ پڑتی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ہے ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے،جماعت اسلامی جلد بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن کا انعقاد کرے گی،ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن  نے کہاکہ جماعت اسلامی نے سائلین کے مسائل حل کرانے کے لیے پبلک ایڈکمیٹیاں قائم کردیں ہیں،ایک لاکھ نوجوانوں کے لیے بنوقابل طرز پر فری آئی ٹی کورس کرائے گی،سائبر سیکلز سیکھائے گی،نوجوانوں کوباعزت روزگار کے قابل بنائے گی۔نوجوان ہمارا کل ہیں ان کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،حکمرانوں نے نوجوانوں کو بے توقیر کیاہواہے جماعت اسلامی نوجوانوں کو عزت دے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر