کوٹلی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیر اور فلسطین دنیا کے سلگتے مسائل تیسری عالمگیر جنگ کا باعث بن سکتے ہیں،دنیا حوش کے ناخن لیتے ہوئے کشمیراور فلسطین کے مسائل حل کرائے،وکلاء برادری مسئلہ کشمیرکے حقیقی وکیل بن کر مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آواز بنے،مسئلہ کشمیرکو عالمی عدالت انصاف سمیت دنیا کے دیگر فورمز پر اٹھائیں،وزیر اعظم آزاکشمیرجامعات اور کالجز میں میں نوجوانوں کی عسکری تربیت کے لیے این سی سی کو شروع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے،حکومت وزیر مشیر برائے رائے شماری کا تقررکرے،حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل ممبربننے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر لائے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ڈسٹرکٹ بار کوٹلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ با رکوٹلی سردار آفتاب انجم نے خطاب کیا،ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران میں ضلعی شوریٰ کوٹلی لوئر ضلعی شوریٰ کوٹلی اپر کوٹلی شہر کے ذمہ داران سمیت دیگر تقریبات سے خطاب کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،نائب امیر صغیر قمر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حبیب الرحمان آفاقی،امیر ضلع کوٹلی اپر مشتاق نواز،امیر ضلع کوٹلی لوئر ممتاز ایڈووکیٹ،امیر کوٹلی شہر پروفیسر افتخار بٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،دورے کے دوران میں چار افراد نے رکن جنرل کونسل جماعت اسلامی حلف اٹھایا،ڈسٹرکٹ بار کوٹلی میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ سرینگر کا رول مظفرآباد شفٹ ہوگیاہے،بیس کیمپ کے عوام مقبوضہ کشمیرکی آوازبن جائیں تو دنیا ہماری آواز سنے گی،45لاکھ آزاد کشمیر کے عوام 22لاکھ گلگت بلتستان کے عوام 20لاکھ مہاجرین اور 10لاکھ تارکین وطن کشمیری یہ تحریک آزادی کی بہت بڑی طاقت ہیں،ایک کروڑ کشمیر مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی کشمیریوں کو اپنی آزادی کے لیے مزاحمت کا حق اقوام متحدہ کاچارٹر فراہم کرتاہے،ایک کروڑ عوام ہتھیار اٹھالیں تو مودی بھاگ جائے گا،مودی کے بڑوں کو ہمارے اس اسلاف نے شکست دی تھی۔