اسلام اباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ حکومت روزنامہ جموں وکشمیر پر درج آیف آئی آر فوری واپس لے ریاستی اخبارات اور صحافی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں،مسائل کی درست نشاندہی کرنا اصل صحافت ہے حکومت کو درست لائن پر اور مسائل سے آگہی رکھناصحافیوں کی ذمہ داری ہے حکومت ان کے مسائل حل کرے اور ان کو مضبوط کرے، مسائل گلے دبانے سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان نے بھی آیف آئی ار کی مذمت کی اور کہا کہ فوری ختم کی جائے۔