Dr Muhammad Mushtaq Khan

اسرائیل اور ہندوستان جنگی مجرم او ائی دی کے رکن ممالک ان کے خلاف مداخلت کریں۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان

بھمبر:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے  سامر عدنان کا شکریہ وہ یہان تشریف لائے اور غزہ کے حالات سے آگاہ کیا۔امت مسلمہ جسد واحد ہے ازاد خطے کا ماحول جہادی ماحول ہے۔کشمیریوں نے اپنے درد کے ساتھ فلسطینیوں کے دردکو محسوس کررہے ہیں اور پورے کشمیر میں مظاہرے جاری ہیں کشمیری فلسطین پر قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اسرائیل غاصب ہے اس کے خلاف حماس کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے زیر اہتمام غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین فرینڈز اگ فلسطین بلال اسطل۔ملی یکخہتی کونسل ازاد کشمیر کے صدر امیر جمعیت علماء جموں وکشمیر مولانا امتیاز صدیقی۔امیر ضلع بھمبر ڈاکٹر عطا اللہ قاسمی۔ سیف الرحمان جے یو آئی۔مولانا سعد الدین مولانا ابرار ناظم کشمیر احتشام۔عبداللہ۔انجیئر راجہ خالد خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا  ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ دو پوری کشمیری قوم فلسطینیوں کے ساتھ پوری دنیا کے عوام حماد کے ساتھ ہیں اور بزدل حکمران خاموش ہیں۔2 ارب مسلمان ٹرپ رہے ہیں اسرائیل سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں مگر راہ داریان نہیں ہیں حکمران جرات کا مظاہرہ کریں۔خود کچھ نہیں کر سکتے تو راستہ کھول دیں یہ امریکہ اور آئی ایم ایف دے ڈر رہے ہیں۔بے بس ہیں ملت اسلامیہ 2ارب ہونے کے باوجود کچھ نہیں کر پا رہی ہیں۔ملت اسلامیہ کے ان بزدل حکمرانوں کو بدل دیں امت کے عروج کا راستہ یہی ہے انھون نے کہا کہ سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔اسلامی ممالک کے کے ایٹم بم ہے اگر مغرب کے ساتھ مغرب کھڑا ہے تو اسلامی ممالک اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہوں اسلامی ممالک کے اسرائیل اور ہندوستان کا معاشی بائیکاٹ کرے۔ایتمی طاقت پاکستان قائدانہ کردار ادا کریں۔مفتی اعظم پاکستان نے فتوی دے دیا ہے اب حکومت اقدامات کرے۔ہندوستان اور اسرائیل مل کر ملت کے خلاف ج گ مسلط کیا ہوا۔سامر عدنان اسطل نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اہل غزہ اس وقت مٹی کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں غزہ تباہ ہو چکا مگر ایک بھی فلسطینی زندہ ہے اپنی حق کے لیے لڑے گا فلسطینی مظلوم ہیں اسی طرح کشمیری بھی مظلوم ہیں۔مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں ہے یہ پوری امت کا مسئلہ کشمیری بھی مزاحمت کررہے ہیں اور فلسطینی بھی مزاحمت کررہے ہیں اس وقت غزہ اور اس کے رہنے والے شدیڈ مشکلات کا شکار ہیں کشمیر ازاد ہو گا اور فلسطین ازاد ہو گا۔۔ڈاکٹر عطا اللہ قاسمی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے اہل بھمبر حماس کے ساتھ ہے قبلہ اول کی ازادی پوری قوم پر فرض ہے۔مولانا عبدالوحید جے یو ائی نے کہا یہود وہنود پوری امت کے دشمن ہیں۔ملی یکجہتی کونسل کے صدر مولانا امتیاز صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالی القدس کو مقدس بنایا ہے اس کی ازادی ہر مسلمان فرض۔اہل بھمبر نے غیرت کا مظاہرہ کیااس کے بعد پورے ازاد کشمیر میں مظاہرے کیے جائیں فلسطینی اپنے بچوں کو قربان کر کے قہ اول کو بچا رہے ہیں اج اگر غزہ والوں کی باری ہے تو کل سب کی باری ہے فلسطینی پوری امت کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔امت کے حکمران خاموش ہیں امریکہ کے غلام ہیں۔فتح حق اور حماس کی ہو گی۔ملی یکجہتی کونسل رول دے گی۔اسلام کی بالادستی کے لیے ایک ہیں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ احتشام الحق نے کہا کہ لاکھوں ازاد کشمیر کے طلبہ اہل غزہ کے ساتھ۔غزہ مارچ میں بڑی تعداد میں خواتین شامل تھیں بڑی تعداد میں بچوں اور عوام نے شرکت کی

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر