Dr Muhammad Mushtaq Khan

ہمارے سارے مسائل کے ذمہ دار نااہل اور بزدل حکمران ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

بھمبر:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ ہمارے سارے مسائل کے ذمہ دار نااہل اور بزدل حکمران ہیں جو ہم پر مسلط کیے گئے ہیں،جماعت اسلامی سودی معاشی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے عوام بھرپورساتھ دیں تاکہ اس کوختم کیاجاسکے،پوری قوم جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے نیکی کی حمایت اور برائی کے خلاف اٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے،مودہ فرسودہ نظام اور اس کی محافظ قیادت ہیں چاہتی کے یہ نظام ختم ہواس قیادت کے مفادات اسی نظام سے وابستہ ہیں جب کے یہ استحصالی نظام ہے جس نے عوام کے حقوق غصب کررکھے ہیں،جماعت اسلامی اللہ کادیاہوا نظام لانا چاہتی ہے جس میں انصاف ہے عدل ہے غریبوں کے حقوق کا تحفظ ہے،میرٹ ہے تھانے اور کچہریاں خوف کے نشان نہیں امن کے گہوارے ہوں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دوراہ بھمبر کے دوران میں سوکاسن میں افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر ڈاکٹر عبدالرحمان،امیر ضلع ڈاکٹر عطااللہ قاسمی،عرفان چودھدری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر کئی افراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور امیر جماعت نے ان سے حلف لیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز پڑھنا فرض ہے آج اللہ کادین مغلوب ہے اور مغرب کاسامراج نظام غالب ہے ایسانظام غالب ہے جو ہمارے لوگوں کاحق چھین رہاہے اور ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو لوگوں کوحقوق دے خواتین کے حقوق کا تحفظ ہوہر شہرکوحق ملے،رشوت اور سفارش کاخاتمہ ہو،غریب کے بچے کو بھی سرکاری نوکری ملے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر