باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ آزاد خطے کے مسائل کے ذمہ دارباریاں لگانے والے حکمران ہیں،24کروڑ کی آبادی میں بے روزگاری کی شرح 6فیصد ہے جب کہ آزاد کشمیر کی 45لاکھ کی آبادی میں بے روزگاری کی شرح 24فیصد ہے اس کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں،77برس سے قومی بجٹ اما نت اور دیانت سے استعمال ہوتا تو آج ریاست کے آزاد خطے ترقی میں یورپ سے آگے ہوتے،نااہل اور کرپٹ قیادت کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی قریہ قریہ جارہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی باغ کے زیراہتمام یوم شہداء کشمیراور یوم تاسیس جماعت اسلامی کے عنوان سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی،چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار آصف خان،قائمقام امیر ضلع باغ خالد کھوکھر،امیر شہر میجر تصور گردیزی مولانا عطااللہ شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ پانچ لاکھ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی کشمیرآزا د ہوگا،ہندوستان کے حصے بخرے ہونے والے ہیں،کشمیرکی آزادی کے لیے جماعت اسلامی آزاد کشمیرنے ایک ہزار نوجوان پیش کیے جو آج بھی مقبوضہ کشمیرکے قبرستانو ں میں ہماری نمائندگی کررہے ہیں،جماعت اسلامی نے آزاد کشمیرکے عوام کے لیے گراں قدر خدامات سرانجام دیں،نسل نو کی تعلیم کے لیے سکول سٹم قائم کیا،غریب اور یتیموں کی کفالت کے لیے ادارے قائم کیے،ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمار اایجنڈا ہے عوام کے حقوق کی جنگ عوام اسمبلی عدالتی اور عوامی سطح پر لڑی غریبوں کے بچوں کے لیے سرکاری ملازمت کے دروازے کھولے،این اٹی ایس قائم کرایا،ہماری کوشش ہے کہ ہر محکمے میں بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیں،باغ میں کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے،باغ کو اجاڑنے والوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف نے کہاکہ جماعت اسلامی کی خدمات کو پوری قوم تسلیم کرتی ہے۔