عباسپور:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ ہندوستان اور اسرائیل مستند دہشت گرد ریاستیں ہیں عالمی برادری ان کے خلاف کارروائی کرے،نریندمودی اور نیتن ھاہوکے ہاتھ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں،نریندمودی مقبوضہ کشمیرکو دوسرا غزہ بنانا چاہتاہے وزیراعظم آزاد کشمیر سیزفائر لائن توڑ نے کے حوالے سے ان کیمرہ آل پارٹیز کا سیشن کر کے حکمت عملی تیار کریں،جماعت اسلامی بنوقابل طرز پر ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،نوجوان ہمارا کل ہیں جماعت اسلامی نوجوانوں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی،کشمیریوں کے قتل عام پر خاموشی قومی جرم ہے،اہل غزہ سے پوری قوم نے یکجہتی کا اظہارکرکے ثابت کردیاہے کہ ہمارے دل اپنے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ عباسپور کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع لوئر پونچھ مختار علی خان سابق امیر ضلع سردار ذولفقار نذیر اصلاحی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹاجارہے مگر بزدل حکمران خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں،57سلامی ممالک کی موجودگی میں دو کروڑ یہودی مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں قبلہ اول کی بے حرمتی کررہے ہیں مگر حکمران خاموش ہی جو لمیہ فکریہ ہے،انھوں نے خبردار کیاکہ مودی کشمیرکو خالی کردے اقوام متحدہ میں کیے گئے اپنے عہد پر عمل کرے دنیا کو گمراہ کرنے کا کام چھوڑ دے،دنیا جانتی ہے کہ مودی نے اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کے لیے اپنے ہی لوگ قتل کیے ہیں،امریکہ وزیردفاع اسرائیل جا کر کہتاہے میں یہودی ہوں آپ کا دفاع مجھ پر فرض ہے مسلمانوں کے وزیردفاع غزہ جا کر کیو ں نہیں کرتے ہم مسلمان ہیں آپ کو اس طرح بے دردی سے قتل نہیں ہونے دیں گے۔انھوں نے کہاکہ ہندوستان سے 4ہزار فوجی اور ارآیس ایس کے غنڈے اسرائیل جاکر فلسطینیوں کی لڑرہے ہیں اب خبریں ہیں کہ سرینگر پہنچ چکے ہیں اسرائیل اور ہندوستان کے عزائم پوری امت کے خلاف ہیں۔