مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ نبی ﷺ کی بعثت کا مقصد اللہ کی مخلوق کواللہ کے در سے آشنا کرکے تمام ادیان پر اللہ کے دین کی حکمرانی قائم کرنا،12ربیع الاول کا پیغام یہ ہے ہم نبی ﷺکی سیرت پر عمل پیرا ہوں،قرآن وسنت پر عمل پیراہوکر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں،آج پوری امت کے زوال کی سب سے بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے،امت کے عروج کا واحد راستہ قرآن وسنت پر عمل پیراہونے میں ضمر ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ مظفرآباد کے موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نبی ﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،اللہ کے دین کی دعوت دینا سب سے بڑی سنت ہے،آج دین مغلوب ہے دین کی غلبے کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،دین کے غلبے کی جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز پڑھنا فرض ہے،یہ ماہ مقدس ہمیں درس دیتاہے،کہ ہم نبی ؑﷺ کی زندگی پر چلتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کریں۔