مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کا واحد راستہ ہمہ گیر جہاد ہے،حکومت آزاد کشمیر ریاست کے سارے وسائل کشمیرکی آزادی کے لیے وقف کرے،نریندرمودی کشمیریوں کو دبانے کے لیے بدترین استعماری ہتھکنڈے استعمال کررہاہے،ہندوستان اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں ان کے خلاف مداخلت کے لیے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو قدم اٹھانا ہوگا،اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل اورخود اقوام متحدہ کا ادارہ اور عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو جنگی مجرم قرارے چکی ہیں اسی طرح ہندوستان کی 15لاکھ فوج بدترین ریاستی دہشت گردی کررہی ہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،اب خیالات اظہارانھوں نے اپنے دورہ مظفرآباد ڈویثرن کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل اور ہندوستان دنیا کے امن کوتباہ کررہے ہیں،اس کے خلاف اسلامی ممالک اور ان مغر بی ممالک کو بھی متحدہونا ہوگا جو انسانی آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں،اس وقت پوری دنیا کے انسان کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،اسلامی ممالک کے حکمران جرات کامظاہرہ کریں تو کشمیراور فلسطین آزا د ہوں گے اور دنیا سکھ کا سانس لے گی،اسرائیل اور ہندوستان مستند عالمی دہشت گرد ہیں۔