Dr Muhammad Mushtaq Khan

مقبوضہ کشمیر10لاکھ قابض ہندوستانی فوج کا قبرستان بنے گا:ڈاکٹر محمد مشتاق

جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر10لاکھ قابض ہندوستانی فوج کا قبرستان بنے گا،ہندوستان اور اسرائیل نے لاکھوں بے گناکشمیریوں اور فلسطینیوں کو شہید کیاہے اب ان کے بدلے کا وقت آگیاہے،ہندوستان اور اسرائیل جنگی مجرم ہیں ان کے خلاف کارروائی اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قراردادمنظور کرکے کرے،اوآئی سی کے رکن ممالک ہندوستان اور اسرائیل کا سیاسی معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں،پوری کشمیری قوم جہاد کے لیے تیار ہے کشمیرکی آزادی کو واحد حل ہمہ گیر جہاد ہے،ان خیالا ت اظہارانھوں نے حلقہ نمبر 6جہلم ویلی کے دورے کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دورے کے دوران میں بیل پٹنگی سے درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیا ان سے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے حلف لیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ بیس کیمپ کے حقیقی کردار ادا کرنے کاوقت آگیاہے بیس کیمپ کے سارے وسائل آزادی کے لیے وقف کیے جائیں،بہترین حکمت علمی اختیار کی جائے،پوری قوم اتحاد اور اتفاق سے جہا دکرے،ہمار ے اسلاف نے نہتے ہوتے ہوئے یہ خطہ آزاد کرایا تھا اب ہمارے پاس ایٹم بم ہے اور جدید ترین اسلحہ موجو دہے جنگیں جذبے اور پختہ عزم سے لڑی جاتی ہیں۔جنگ میں پوری قوم اور جماعت اسلامی آگلے مورچوں پر ہوگی۔ملک اورقوم پر جب بھی مشکل آن پڑی جماعت اسلای نے ثابت کیاہے کہ وہ ایک ایک انچ کی حفاظت کرتی ہے اور کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر