Dr Muhammad Mushtaq Khan

مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کر یں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ آمدہ انتخابات میں عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیاتو پروٹوکول اور مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کر یں گے،عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت مفت فراہم کریں گے،نوجوانوں کے لیے روزگار اور ریاست کو خود کفیل بنائیں گے،رشوت سفارت اور کرپش کا خاتمہ کریں گے سود کی لعنت ختم کریں گے،اسلام کا عادالانہ اورمنصفانہ نظام قائم کریں گے،تھانوں اور کچہریوں کے نظام کو بدل دیں گے عوام کوانصاف فراہم کریں گے،جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کے ہر حلقہ سے انتخابات سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،نائب امراء انجینئر راجہ خالد خان،نورالباری،ڈاکٹر عبدالرحمان،راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر کی سنگین صورت حال کاجائزہ لیا گیااور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے،اجلاس میں آزا دکشمیرکی سیاسی ؔصورت حال پر تفصیلی غور وخوص کیاگیا،گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کالائحہ عمل طے کیاگیا،اجلاس میں سابق کام کا جائزہ لیاگیااور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان پر مسلط سیاسی مافیہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے،77برس سے موروثی سیاست اور نا اہل قیادت کشمیری عوام کی گرونوں پرمسلط ہے جماعت اسلامی قوم کی گردنیں اس سیاسی مافیہ سے آزاد کرانے کے لیے میدان میں نکلی ہے،جماعت اسلامی کے کارکن آج سے ہی انتخابی مہم شروع کریں ایک ایک گھر اور ایک ایگ فرد تک عوت پہنچائیں عوام کی آوازبنیں،عوامی مسائل پر عوام کی آوازبنیں۔مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر