Dr Muhammad Mushtaq Khan

جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین کے ہر حلقے سے حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین کے ہر حلقے سے حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،اسلام آبادآزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے انتخابات میں مداخلت سے اجتناب کرے عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیاجائے،مینڈیٹ چوری کرنے کے نتیجے میں عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ کررہاہے،مہاجرین کی سیٹیو ں پر انتخابات میں دھاندلی کو رروکاجائے نہ کہ سیٹیں ہی ختم کی جائیں،عوام آزمائی ہوئی قیادت اور جماعتوں کو مزید آزمانے کی بجائے جماعت اسلامی پرا عتماد کریں ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اور بقیہ کشمیر کی آزادی کو یقینی بنائے گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے،اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں بنوقابل پروگرام کی طرز پر ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،عوام پر مسلط حکمرانوں نے اپنی ذات اور خاندان سے آگے نہیں سوچا 77برسوں میں سکیم خور اور سکیم چور تیار کیے ہیں،انھوں نے کہاکہ اب سب اقتدار کے کیک پر جمع ہیں جماعت اسلامی کے سوا کوئی اپوزیشن نہیں ہے،سب حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں غریب عوام کے منہ سے دووقت کانوالہ بھی چھین رہے ہیں،اپنی مراعات میں اضافہ کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ آج تک جتنی بھی قانون سازی ہوئی چند ایک کوچھوڑ کر سب  وزرائے کے مفادات کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کو تعلیم اور صحت مفت فراہم کرے گی،نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقعے پیدا کرے گی ریاست کو خود کفیل بنائے گی،انھوں نے کہاکہ انتخابات کاسال شروع ہوچکاہے جماعت اسلامی کے ہر سطح کے کارکن پوری طاقت کے ساتھ عوام کے پاس جائیں عوام کا اعتماد حاصل کریں جماعت اسلامی جمہوریت کے ذریعے تبدیلی لائے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر