میرپور:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ عدالت عالیہ کا ملازمتوں میں کوٹہ سٹم کے خاتمے کا فیصلہ مستحسن ہے،ریاست کا وہ نوجوان جو میرٹ پر کاری ملازمت میں آئے وہ ویقینا ریاست اور عوام دونوں کے کے لیے سود مند ثابت ہوگا،ریاست کے آزاد خطوں کی حکومتین مون سون بارشوں سے متاثرین کے نقصانات کا حقیقی جائزہ لے کر امداد کریں شہداء کے لواحقین کو معاوضے دیں اور زخمیو کامفت اعلان کا اہتمام کریں میرپور شہر ریاست کا چہر ہے اس کومسائلستان بنے والے قومی مجر م ہیں،جماعت اسلامی ظلم کے ہر نشان کو مٹانے کی جدوجہد کررہی ہے،موروثی سیاست اور ناہل قیادت ہمارے مسائل کی ذمہ دار ہے،ریاست کا ہرادارہ تنزلی کا شکار ہے صحت،تعلیم اور رروڈ انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہیں،ریاست کو خود کفالت بنانے اور اپنے نوجوانو ں کو روزگاردینے کے لیے حکومت کے پاس کوئی الائحہ عمل نہیں ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ میرپور کے دوران میں معززین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،امیر ضلع مولانا عتیق،امیر شہر اشتاق شہزاد،سابق سیکرٹری حکومت محمود اعوان سابق ڈی جی ہیلتھ قربان میر،ڈاکٹر وسیم،سابق چیف انجینئر راجہ جلیل سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کبھی حکومت نہیں رہی لیکن جماعت اسلامی نے اپنے بہترین سکولزاسٹم اور عوامی خدمات کے شاندار ریکارڈ قائم کیے ہیں،اگر عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی ملاحی خطے بنائے گی اور بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو خود کفیل بنائے گی اور ریاست کے دونوں خطوں کے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بنوقابل طرز پر ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی۔