Dr Muhammad Mushtaq Khan

کشمیر ی اور فلسطینی اپنی آزادی کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کررہے ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان  نے کہاہے کہ کشمیر ی اور فلسطینی اپنی آزادی کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کررہے ہیں،کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد قانونی اور جائز جدوجہد ہے،ہندوستان اور اسرائیل دہشت گردی کے ذریعے دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں،اس وقت دنیا میں جنتی بدامنی اور بے چینی ہے یہ اسرائیل اور ہندوستان کی وجہ ہے،انسانی آزادیوں اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے عوام کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں یہ ثابت ہوچکاہے،اسلامی ممالک کے حکمران ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کریں گے تو دنیا میں امن قائم ہوگا،ان خیالات کااظہارانھوں نے فرینڈز آف فلسطین کے چیئرمین بلال اسطل سے ملاقا ت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،ملاقات کے موقع پر بلال اسطل نے اہل پاکستان اور اہل کشمیرکا شکریہ ادا کیا کہ مشکل کی گھڑ ی میں اورآزادی کی جدوجہد میں پاکستانی اور کشمیر ی قوم اہل فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے پاکستانی قوم اور حکومت اور اپوزیشن سب کا اہل فلسطین شکریہ ادا کرتے ہیں،ہمیں امید ہے کہ قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک ہمارے ساتھ رہیں گے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہاکہ کشمیراور فلسطین پر ہندوستان اور سرائیل بدترین  مظالم ڈھارہے ہیں،جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری  طوپر مداخلت کرے او آٓئی س کے رکن ممالک اس حوالے سے فوری اقدامات کریں،ساری دنیا کے عوام اہل غزہ کے ساتھ ہیں کروڑ انسانوں نے سڑکوں پرنکل کر ثابت کردیاہے کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے اور اپنے ناجائز وجود کو  برقراررکھنے کے لیے دہشت گردی کا سہارالے رہاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر