Dr Muhammad Mushtaq Khan

ہندوستان اور اسرائیل بدترین دہشت گرد ریاستیں ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ ہندوستان اور اسرائیل بدترین دہشت گرد ریاستیں ہیں،عالمی برادری ان کے خلاف کارروائی کرے،20اپریل کو اسلام آباد غزہ مارچ میں کشمیری بھرپور انداز سے شریک ہوں گے،مظلوم کشمیری اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں،کشمیر اور فلسطین میں بدترین نسل کشی کی جارہی ہے او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف مداخلت کریں،مسلمان بچوں اور خواتین کا خون پانی کی طرح بہایاجارہاہے،ہندوستان اور اسرائیل جنگی مجرم ہیں ہندوستان اور اسرائیل کشمیراور فلسطین میں جنگی جرائم کررہے ہیں،اسلامی ممالک کے بزدل حکمران امریکہ سے ڈرہے ہیں،مسلم حکمران امریکہ کی بجائے اللہ سے ڈریں،ان خیالات کا اظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباداور راولپنڈی کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی توانا آواز ہیں، جماعت اسلامی آزاد کشمیرکشمیریوں کو غزہ مارچ میں شریک کرائے گی،کشمیری اس مارچ میں شریک ہوں،تمام کشمیر ی جماعتی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر اس مارچ میں شریک ہوں،انھوں نے کہاکہ کتنا المیہ ہے کہ 57اسلامی ممالک کی موجودگی میں اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے اور یہ خاموش ہی،ان کواگر جرات نہیں ہے تو کم از کم راہ داری کھول دیں مسلمان اپنے بھائیوں کی خود مدد کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر