اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے اعلان کیاہے کہ جماعت اسلامی آج یوم شہداء کشمیر اور جماعت اسلامی کا 51واں یوم تاسیس بھرپور انداز سے منائے گی،جماعت اسلامی کاقیام 13جولائی 1974کو اسی دن عمل آیا تھا جو یوم شہداء کشمیرتھا،جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی آمین ہے،شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے ہندوستان پاکستان میں کھلی دہشت گردی کرارہاہے حکومت پاکستا ن ہندوستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہاہے،ہندوستان اور اسرائیل پوری دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں۔