اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان سلگتا ہوا مسئلہ کشمیر تیسری عالمی تیسری عالمگیر جنگ کا سبب بن سکتا ہے اس جنگ میں کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے اور اس سے پوری دنیا کا بری طرح متاثر ہوگی، عالمی برادری اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خود ارادیت فراہم کرانے کے لیے کردار ادا کرے، ہندوستان نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے گا لیکن ہندوستان اپنے عہد سے انحراف کر چکا ہے عالمی برادر ہندوستان کے اس انحراف کے خلاف کاروائی کرے اور کشمیریوں کا سا،تھ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ سے آئے ہوئے سردار ظریف اور سردار ذوالفقار کی سربراہی میں ملنے والے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ ہندوستان کی یہ بھول ہے کہ وہ طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام رکھ سکتا ہے کشمیریوں نے آزادی کے لیے چھ لاکھ نوجوانوں کا خون پیش کیا ہے وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا دنیا میں ممتاز مقام بن چکا ہے پاکستان اپنی اس پوزیشن کا استفادہ کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ دو کروڑ کشمیری اپنے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کشمیریوں کو اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں فراہم کرتی ہیں کشمیری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہندوستان نے سوا کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے