مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ اہل مظفرآباد انجینئر حافظ نعیم الرحمان کا 2 فروری کو شاندار استقبال کریں گے مظفرآباد کے عوام نے ہمیشہ اپنے مہمانوں کا استقبال کیا ہے 2فروری کو مظفرآباد کی تاریخ کا حافظ نعیم الرحمان کا منفرد استقبال کیا جائے گا جماعت اسلامی ہندوستان کے آخری قابض فوجی کے کشمیر سے انخلا تک جدوجہد جاری رکھی گی حماس کے مجاہدین نے اللہ کی نصرت کے بعد اپنی استقامت سے اسرائیل کو شکست دے دی ہے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو اب کوئی روک نہیں سکتا۔اسی طرح کا آپریشن اب کشمیریوں کو بھی شروع کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع مظفرآباد کے ارکان جنرل کونسل کے اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر ضلع راجہ آفتاب احمد، سیکرٹری ضلع شیخ منظور، ارشد بخاری سمیت دیگر قائدیں نے خطاب کیا اجلاس میں حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان کے استقبال کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے اسرائیل کی شکست نے نریندر مودی پر خوف طاری کر دیا ہے اطلاعات کے مطابق مودی اسرائیل کی ہر طرح کی مدد کرتا رہا ہے آرایس ایس کے غنڈے اسرائیل میں فلسطینیوں سے لڑتے رہے ہیں اسرائیل اور ہندوستان کے عزائم پوری امت کے خلاف ہیں پوری امت کو ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف صف بندی کرنی چاہئے۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ بیس کیمپ میں اصلاح احوال کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ مثبت کوشش کی ہے جماعت اسلامی تنقید برائے تعمیر پر یقین رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے تحت 50ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی بنوقابل پروگرام میں خواتین اور بچوں کو بھی الگ تربیت دی جائے گی۔