اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ راجہ فاروق حیدر خان اور اشفاق ظفر آمدہ انتخابات میں حلقہ 6جہلم ویلی سے میری حمایت کریں،میں نے راجہ فاروق حیدر خان کی دومرتبہ حمایت کی اور ایک بار میں نے صاحبزادہ اصحاق ظفرمرحوم کی حمایت کی،اس بار راجہ فاروق حید ر خان اور اشفاق ظفر کھل کر میری حمایت کریں،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ریاست کے آزاد خطوں میں جوہرتبدیلی لانا چاہتی ہے کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرنا چاہتی ہے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جماعت اسلامی باطل نظام اور نالائق قیادت کو بدلنا چاہتی ہے،عوام جما عت اسلامی کا ساتھ دیں عوام بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں گلگت بلتستان سے لے آزاد کشمیرتک عوام مضطرب ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں جماعت اسلامی اپنا پلیٹ فارم پیش کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ 6 جلمعززین کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ آزاد خطہ بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے مالامال ہے مگر ہمارے ان وسائل کو بروئے کار لانا والاکوئی نہیں ہے،ہماری قیادت اپنی ذات اور برادری کے چند لوگوں کے خول سے نہیں نکل رہی،76برس بیت گئے مگر ہمارے مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔