کوٹلی،چکسواری:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے حقیقی سفیر بن کر نریندمودی کے جنگی جرائم کو ہر سطح پر بے نقاب کریں،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حق کے لیے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں،کشمیریوں کے حق خودارادیت کو پوری دنیا نے تسلیم کررکھاہے،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو ان کابنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے گا تاکہ کشمیری اپنے مرضی سے اپنے سیاسی مستقل کا فیصلہ کریں،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق دلائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تحریک کشمیربرطانیہ کے نائب صدر شریف چوھدری اور منیر رضا اور دیگر قائدین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ کشمیری دنیا میں جہاں بھی مقیم ہیں وہ اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کی آزادی کے لیے کردار اد اکریں،تارکین وطن کا بڑا ہم کردارہے یہ ہماری بڑی طاقت ہیں،یورپ ا مریکہ سمیت دنیابھر میں ان ممالک کے قوانین کے اندر رہتے ہوئے اپنے مسئلے کو اجاگر کریں،یورپ سے ملنے والی اچھی روایات کو یہاں لائیں،کشمیرکے وہ نوجوان جو وہاں پیدہوئے ہیں ان کو اپنے کشمیرسے روابطہ ہوں گے تو کشمیرکے لیے کام کریں گیاچھٹیوں میں ان کے آزاد کشمیر میں دوروں کا اہتمام کریں،ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن تارکین وطن کی خدمات کی تحسین کی اور ا ن کو اپنی طاقت قراردیا۔