Dr Muhammad Mushtaq khan

ڈاکٹر محمد مشتا ق خان آج سے گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان آج سے ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان کریں،آج گلگت بلتستان میں مولانا عبدلمنان بانی جماعت اسلامی گلگت بلتستان اور آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے،جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات  راجہ ذاکرخان کے مطابق ڈاکٹر محمد مشتا ق خان گلگت کا دورہ کریں گے وہ آج گلگت میں تحریک آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو اور بانی جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدلمنان کی یادمیں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔دورے کے دوران میں دیگر پروگرامات میں شرکت کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر