{AF}
جماعت اسلامی باغ اور پونچھ نے آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد کی جانب سے 56ارب روپے کی واپسی کے لیے اسلام آباد میں مجوزہ دھرنے میں کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا{/AF}
باغ ،راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع باغ کے سیاسی امور کے چیرمین اور ترجمان گرینڈ نیشن لاائنس نثار شائق، جماعت اسلامی پونچھ کے سیاسی امور کے چیرمین سردار امجد یعقوب نے مشترکہ طور پر اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ باغ اور پونچھ کے متاثرین اس کال کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ اس میں اپنابھرپور کردار اداکریں گے،ترجمان کے مطابق نثار شائق نے کہاکہ گزشتہ دس سال میں باغ میں ایک بھی میگاپروجیٹ نہیں آیا ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت ،سڑکوں کی خستہ حالی اور تھانے سمیت دیگ دفاتر کی عدل تعمیر کی وجہ سے یہاں شدید مسائل ہیں،باغ تباہ ہوچکاہے مگر اس کی تعمیر کے لیے آنے والے پیسے کسی کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے ،حکومت پاکستان یہ پیسے واپس کرے تاکہ یہاں کے زلزلہ زدگان کے مسائل حل ہوں،ضلع پونچھ کے سیاسی امور کے چیرمین سردار امجد یعقوب نے کہاکہ متاثرین زلزلہ کے پیسے کسی کے اوپر جائز نہیں ہیں یہ پیسے صرف او ر صرف متاثرین کے لیے ہیں پونچھ میں کئی منصوبے اس فنڈز سے چلے رہے تھے مگر وہ سب بند پڑے ہیں اور جن پر ابھی کام ہی نہیں شروع ہوا وہ شدید مشکلا ت شکا رہیں متاثرین زلزلہ کے پیسوں کی بازیابی کے لیے مظفر آباد کی آل پارٹیز نے جو کال دے گی اسلام آباد میں دھرنے کی اس میں جماعت اسلامی کردار ادا کرے گی۔