کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کومظفر آباد سے چکوٹھی تک موٹر سائیکل ریلی نکالیں گے،شمشیر خان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کومظفر آباد سے چکوٹھی تک موٹر سائیکل ریلی نکالیں گے،شمشیر خان {/AF}

شباب ملی ،اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کے نوجوانوں سمیت دیگر سول سوسائٹی کے نوجوان شامل ہوں گے ہندوستان کو جلد یابدیر کشمیرکو آزاد کرنا ہوگا ورنہ ہواس کا حشر بھی سابق سووویت یونین سے برا ہوگا،کشمیریوں نے آزادی کے لیے پانچ لاکھ جانوں کی قربانی پیش کی ہے اور مزید قربانیوں کاسلسلہ جاری ہے مظفرآباد( پ ر)کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کو کمانڈر شمشیر خان کی قیادت میں ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی مظفر آباد سے چکوٹھی تک نکالی جائے گی،ترجمان کے مطابق کمانڈر شمشیر خان نے کہاہے کہ ریلی میں شباب ملی، اسلامی جمعیت طلبہ،جماعت اسلامی سمیت سول سوسائٹی کے نوجوان شریک ہوںگے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام نے اپنی آزادی کے لیے پانچ لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی سات لاکھ فوج عملا مقبوضہ کشمیر میں ہتھیار ڈال چکی تھی مگر بزدل جنرل مشرف نے یوٹرن لے کرقابض فوج کو آکسیجن فراہم کی ہے،مگر ہندوستان کی فوج کشمیرپر زیادہ دیر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گی،کشمیریوں نے اللہ کے بھروسے پر آزادی کے لیے جہا دشروع کیا تھا اور آزادی تک جاری رکھیں گے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیرکو آزاد نہ کیا تو اس کا حشر بھی سابق سووویت یونین سے بر ا ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر