ہندوستان اور اسرائیل عملا شکست کھاچکے ہیں؛ڈاکٹر محمد مشتاق خان

ہندوستان اور اسرائیل عملا شکست کھاچکے ہیں؛ڈاکٹر محمد مشتاق خان

ہجیرہ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ ہندوستان اور اسرائیل عملا شکست کھاچکے ہیں،قابض افوا ج نے کشمیراورفلسطین سے انخلا نہ کیاتو کشمیراور فلسطین قابض افواج کے قبرستان بنے گے،حماس کے مٹھی بھر مجاہدین اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملایاہے مودی کی فوج مقبوضہ کشمیرمیں تمام تر استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود شکست خوردہ ہے،کشمیر اور فلسطین کی آزادی مشرق وسطی اورجنوبی ایشیا کے جغرافیے میں بڑی تبدیلی لائے گی،قبلہ اول کو آزاد کرانے کا اس سے اچھا وقت نہیں ملے گا،ان خیالات کااظہارانھوں نے فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسیکرٹری جنرل جے آی یومولانا امتیاز عباسی،مولانا کامران خان امیر ضلع لوئر پونچھ مختارعلی خان جے آئی یوتھ کے صدر سردار حبیب خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیریوں کی منزل اسلام کے نام پر بنے والاپاکستان ہے مگر کشمیری آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں،حق خودارادیت کا حصول ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے اس پرپوری قوم یک زبان ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سے ہمیں کوئی گلہ نہیں ہے پاکستان کی اسلامی تحریکوں سے بھی ہمیں کوئی گلہ نہیں ہے پاکستان کے حکمرانوں کی کمزوری کی وجہ سے مودی کو گل کھیلانے کا موقع مل رہاہے اس پر کشمیری پریشان ہوتے ہیں آزادی کی تحریکوں میں نشب وفراز آتے ہیں کشمیریوں نے آزادی یا شہادت کا فیصلہ کیاہے ایسے قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انھوں نے کہا دنیا کو طاغوت اسرائیل اور ہندوستان کی پشت پر ہے مگر دنیا کے کروڑ انسان کشمیریوں اورفلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر