Dr Muhammad Mushtaq Khan

آزاد کشمیرمیں ایک لاکھ نوجوانوں کو بنوقابل طرز پر ہنرمند بنا کر باعزت روزگارکے قابل بنائیں گے،ڈاکٹر محمدمشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزا دکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ایک لاکھ نوجوانوں کو سائبر اور دیگر سیکلز سیکھانے کے لیے بنوقابل طرز پر پروگرام شروع کرنے کے لیے سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا،الخدمت فاؤنڈشین آزاد کشمیرکے تحت بنوقابل پروگرام شروع ہوگا،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے ریجن آفس میں بنوقابل سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیاگیاہے بنوقا بل پروگرام کے سیکریٹریٹ کا فتتاح جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کیااس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفر رشید عباسی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان نائب امیر نورلباری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،نائب امیر صغیر قمر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مسعودی،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی راجہ ذاکرخان،سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرآفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین موجود تھے،بنوقابل پروگرام کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں ایک لاکھ نوجوانوں کو بنوقابل طرز پر ہنرمند بنا کر باعزت روزگارکے قابل بنائیں گے،آزاد خطے کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے،نوجوانوں کوبے یارومددگار نہیں چھوڑسکتے نوجوان ہماراکل ہیں،آزادکشمیرکی تاریخ کا منفرد پروگروام نوجوانوں کے لیے شروع کرنے جاررہے ہیں،ہمارے ہدف میں نوجوان بچے اور بچیاں شامل ہیں،بچیوں کے لیے الگ سنٹرز قائم کریں گے یا ان کے لیے الگ شفٹ کاہتمام کری گے،انھوں نے کہاکہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے،نوجوان اس سے خوب استفادہ کریں،ہمارے نوجوانوں کے اندرصلاحیت موجود ہے وہ سائبر سیکلز سیکھ کر ٹکنالوجی میں آگے بڑھیں گے،ٹکنالوجی سے ہی دنیا ترقی کررہی ہے ہمارے ہاں بدقسمتی سے قیادت ایسے لوگوں کے پا س رہی ہے جو جدید دور کے تقاضوں سے آگہی ہی نہیں رکھتے ان کے نزدیک بس ان کی عزیز کسی طرح ایڈجسٹ ہوجائیں سکیم کسی طرح ان کے عزیز کومل جائے اور اس کی وہ کرپشن کرے اس کے علاوہ کے ان کے پاس نوجوانوں کو اور ریاست کو خود کفیل بنانے کا کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں ہے۔جماعت اسلامی نے فیصلہ کیاہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے کچھ کرے اس حوالے سے ہم 2فروری کو مظفرآباد کشمیرمارچ کے موقع پر میں نے اعلان کیاکہ 50ہزار نوجوانوں کوبنو قابل طرز پر ہنرمند بنائیں گے تو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیاکہ ایک لاکھ کشمیرکے نوجوانوں کے لیے ہنرمند بنائیں گے،یہ اعلان عملی صورت اختیار کررہاہے،یہ آزاد خطے کے نوجوانوں کے بہترین مستقل کا ضامن ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر