راولاکوٹ،مجاہد آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی امجد سرور شہید سمیت لاکھوں کشمیری شہداء کے مقدس لہو کی آمین ہے،شہداء کا خون کشمیرکی آزادی اور ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گا،پاکستان اور پاک فوج نے نریندرمودی کو شکست فاش سے دوچار کرکے پوری امت کے سر فخر سے بلند دیے،شہداء کے لواحقین کا یقین دلاتا ہوں کہ صبح آزادی تک جماعت ااسلامی کشمیرکی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹے گی،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے،ہندوستان نے ہمارے ماحول اور معاشرے میں جو مغاطے پیدا کیے تھے وہ ختم ہوگئے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے مجاہد آباد میں امجد سرور شہید کانفرنس سے بطور مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر وامیر ضلع سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ،ممتاز سرور،عبداللہ حجازی،سجادانور،مسعود الیاس، سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ عالمی برادری ہندوستان اسرائیل کے خلاف اقتصادی پانبد عائد کرے،ہندوستان اور اسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،اقوام متحدہ،عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کی عالمی اداروں اور تنظیموں نے اپنے فیصلوں رپورٹس میں ہندوستان اور اسرائیل کی قیادت کوجنگی مجرم قراردیاہے،اب ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اقوام متحدہ فلسطین میں پاکستان کی سربراہی میں امن فوج بھیجے اور مقبوضہ کشمیرمیں ترکیہ کی قیادت میں امن فوج بھیجے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکے ماحول کو پرامن رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،دشمن آزادی کے بیس کیمپ میں افرااتفری پیداکرنا چاہتاہے،دشمنوں کے عزائم کوناکام بنائیں گے۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کاحق اقوام متحدہ کا چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں دیتی ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد عالمی قوانین اور اقوام متحد ہ کے چارٹر کے مطابق جائز جدوجہد ہے،ہندوستان اپنی ریاستی دہشت گردی پرپردہ ڈالنے کے لیے دنیا کو گمراہ کررہاہے مودی نے ہندوستا ن کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے۔