{AF}
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق قومی قائد کے طورپر باغ کے بعد 26جنوری کو بھمبر تشریف لائیں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}
بھمبر ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق قومی قائد کے طورپر باغ کے بعد 26جنوری کو بھمبر تشریف لائیں گے،اہل بھمبر ان کافقید المثال استقبال کریں،کشمیرریلی نکالیں،اہل باغ نے ان کا تاریخ ساز استقبال کیاہے،امیر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا آزاد کشمیرمیں دوسرا دورہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع چودھری امجد بھی موجود تھے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت ظالمانہ اور استحصالی نظام کے خلاف میدان جہاد میں ہے،عوام الناس ہمارے ساتھ مضبوط کریں اہم ان کی گردنیں ظالمانہ نظام سے آزادکروائیں گے،آزاد خطے کو تعصبات اور برادری ازم کی لعنت سے آزاد کروائیں گے،برادریوں اور علاقوں کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے والوں کے دن بیت چکے ہیں،جماعت اسلامی جب سے سیاسی عمل میں آئی ہے عصبیت کے بت پاش پاش کیے ہیں،ہم نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ میں ضلع بھمبر کے تمام حلقوں کاد ورہ کروں گا،اس موقع پر موثر شخصیات کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ اہل بھمبر پاکستان کے قائد کوقوم قائد کے طور پر استقبال کریں دیگر جماعتوں کے افراد اور قائدین بھی اس میں شرکت کریں،اپنی تاریخی راویات کے مطابق سراج الحق کا استقبال کریں،عبدالرشید ترابی نے اعلان کیاہے کہ آج جمعہ کو پورے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے پروگرامات کیے جائیں گے،علماء کرام اپنے جمعہ کے خطبات میں ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کی ذمہ داریوں کو اجاگرکریں،جو شان مصطفی دل میں نہیں رکھتا وہ مسلمان کیسے ہوسکتاہے،دو ارب مسلمانوں کی موجودگی میں شان مصطفی میں گستاخی کی جائے یہ ہمارے ایمان کو امتحان ہے،انھوں نے کہاکہ تمام اہل کشمیرجماعت اسلامی کے ساتھ مل کر اور پروگرمات کریں جماعت اسلامی کے کارکن شان مصطفی کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک وملت کو عروج دینے اور نظام عد ل کے قیام کے لیے مصروف جہد ہے ہماری زندگی کا مقصد اﷲ کے دین کی سرفرازی ہے ہم ایسی لیے مجاہد بھی ہیں اور ایسی کے لیے غازی ہیں،نبی ﷺؑ کی شان کا تقاضا ہے کہ اہم ان کے مشن کو لے کر چلیں ان کی سنت پر چلیں ان کے نقش قدم پر چلیں،ہم اطباع نبی ﷺ کریں تو دنیا ہمارے ساتھ چلے گی اور ہم چھوڑد یں گے تو دنیا ہمارے خلاف چلے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے شان رسالت کے تحفظ کے لیے پورے پاکستان میں ملیں مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے وہ 26جنوری کو یہاں آرہے ہیں انھوں نے 25کو آنا تھا مگر کراچی میں شان رسالت کے تحفظ کے لیے ملین مارچ طے ہوگیا س لیے وہ اب 26جنوری کو تشریف لائیں گے،انھوں نے پاکستان میں بحران کو ختم کروانے کے لیے مین کردار ادا کیا وہ پاکستان میں بلاتفریق سب کے قائد بن گے ہیں ہم اہل کشمیربھی ان کو قائد کے طورپر استقبال کریں،وکلاء ،سیاسی اور مذہبی جماعتیں،طلبہ صحافی برادری اور سول سوسائٹی سب ان کو استقبا ل کریں انھوں نے اور جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی پشتیبانی کی ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس بعد وہ مرپور ،کوٹلی اور بعد میں راولاکوٹ مظفر آباآئیں گے،وہ پورے کشمیرکا مرحلہ وار دورہ کریں گے،جماعت اسلامی ان پروگرامات کے ذریعے اپنے لاائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔