لیپہ،شاریاں:جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشاق خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کی فلاحی اور خدمت کے لیے سرگرم مسلمانوں کو اجرا عظم کی خوشخبری دیتے ہیں،انسانون کی خدمت انسانیت کی معراج ہے،پہلا قدم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں،جماعت اسلامی انسانوں کو دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائیوں کے حصول کی دعوت دیتی ہے،اسلا می فلاحی ریاست اور معاشرے کے قیام کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے،ریاست نے عوام کوریلیف فراہم کرنا تھا غریب کی مدد کرنی تھی بیواؤں کو حقوق دینے تھے نوجوانوں کے لیے روزگار کا اہتمام کرنا تھا مگر ریاست میں برسرقتدار آنے والی پارٹیوں اور ان کی قیادتوں نے غریبوں کی بجائے اپنوں کو نوازہ اور چند افراد کو فائدہ پہنچایا جب کہ ریاست کے غریب محروم ہی رہے ہیں،جماعت اسلامی اس محرومی کے خاتمے کے لیے میدان عمل میں نکلی ہے وہ ظالم حکمرانوں کو گریبانوں سے پکڑ کر غریب کو حقوق دلائے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ نمبر 7شاریاں میں پہلا قدم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع جہلم ویلی امیر حلقہ اور جماعت اسلامی کے سابق امیدوار اسمبلی حماد السلام اور صدر پہلاقدم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین، سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میں پہلاقدم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام چلنے والے سنٹر میں ہنرسیکھ کر فارغ ہونے والیوں کو اسناد تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ ہنرکے بغیر آج کے دور میں مشکلات پیدا ہوچکی ہیں نوجوان خواتین اور مردوں کو ہنر مند بنناہوگا،ہنرمند نوجوان خواتین ہی معاشرے کے لیے سود مند ہوں گے۔