فلسطین کے دو ریاستی حل کو مسترد کرکے آزاد فلسطین کی حمایت کرتے ہیں، اعلامیہ کل جماعتی فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس گلگت بلتستان
کشمیریوں اور فلسطینیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت فراہم کیاجائے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
تحریک آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں متحد اور متفق ہیں،بھارت اور اسرائیل کشمیراور فلسطین پر ناجائز قبضہ ختم کریں،اسرائیل اور ہندوستان جنگی جرائم کے مرتکب اقوام متحدہ اپنی سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کرکے مداخلت کرے،اسلامی ممالک قبلہ اول کی آزادی کے لیے فوج بھجیں
جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس سے غلام عباس،ساجد بیگ،محمد نواز،خلیل قاسمی،ڈاکٹر دینار عزیز،اسماعیل،محمد وزیر مشتاق ایڈووکیٹ،مولانا عبدسمیع،تنویر حیدری،مولانا نواز علی کا خطاب
گلگت:جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام اور امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان کے زیر صدارت کل جماعتی فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،کانفرنس سے صدارتی کلمات کہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت فراہم کیاجائے،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارادادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں،حماس نے بہادرمجاہدین نے ثابت کردیاہے کہ جذبہ جہاد کے سامنے دنیا کی جدید ٹیکنالوجی فیل ہوچکی ہے،اسرائیل نے جنگی جرائم کے سارے ریکارڈ توڑدیے ہیں،دنیا بھر کے کروڑ وں عوام حماس کے ساتھ ہیں افریقہ اوریورپی ممالک بھی حماس کا ساتھ دے رہے ہیں عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ اسرائیل کو جنگی جرم قراردے چکے ہیں،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ کشمیرکی آزادی میں یہاں کے لوگ اپنا کردار ادا کرسکیں گلگت میں میڈیکل کالج قائم کیاجائے خواتین یورنیورسٹی قائم کی جائے سیٹ سجیکٹ بحال کیاجائے،تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر کیاجائے شونٹر ٹینل پر کام کو تیز کیاجائے،کانفرنس سے جسٹس ریٹائرڈ صاحب خان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن،غلام عباس،ترجمان ایم ڈبلیو ایم،جنرل سیکرٹری عوامی ایکشن کمیٹی،ساجد بیگ،صدر انجمن امامیہ گلگت،محمد نواز،سیکرٹری جنرل تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان،خلیل قاسمی،امیر دینی مشاورتی کونسل،ڈاکٹر محمد دینار عزیز،رہنما اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت،محمد وزیر صدیقی،صدر سنی علماء کونسل،مولانا نواز علی،مسؤل تحریک بیداری امت گلگت،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،مشتاق احمد ایڈووکیٹ نائب امیر و سابق نگران وزیر قانون،مولانا عبد السمیع ڈپٹی سیکرٹری جنرل و صدر جمعیت اتحاد العلماء گلگت بلتستان،مولانا تنویر حیدری امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان،نظام الدین سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ امت کے حکمراں کی کمزوری کی وجہ سے آج پوری امت مسائل شکار ہے امت کو فرقوں میں تقسیم کیاگیاہے اسرائیل سب کو شہید کررہا ہے حسن نصراللہ اور اسماعیل ھنیہ کی شہادتیں پیغام دے رہی ہیں کہ امت کو ایک ہونا ہوگا۔