{AF}
آل پارٹیز کانفرنس کے وفد کی سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے حکومت پاکستان سے واپس دلانے میں تعاون کی اپیل{/AF}
متاثرین زلزلہ اور تعمیر نو کے پیسے حکومت پاکستان واپس کرے،بیرسٹر سلطان محمود اسلام آباد( پ ر)آ ل پارٹیز کانفرنس مظفر آباد کے چیئرمین ،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد جس میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر حکومت خواجہ فاروق،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر حکومت،مرتضیٰ گیلانی،شیخ مقصود،جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے امیرسید نذیر حسین شاہ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار صدیق،جمعیت علماء اسلام کے رہنما،تاجروں کے صدر عبدرزاق خان جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان سمیت دیگر قائدین نے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کی،ترجمان کے مطابق وفد کے چیئرمین شیخ عقیل الرحمان نے بیرسٹرسلطان محمود کو بتایاکہ متاثرین زلزلہ کی امداد اور بحالی کے لیے عالمی برادری نے چھ بلین ڈالر سے زاہد رقم فراہم کی جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے ،متاثرین زلزلہ آٹھ سال گزرنے کے باوجود مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہیں،دو ہزار سے زاہد بچیوں او ربچوں کے سکول چھتوں کے بغیر پڑے ہوئے ہیں بچے شدیدسردی اور شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،سڑکیں کھنڈات کا نقشہ پیش کررہی ہیں،مظفرآباد ،باغ اور راولاکوٹ کے ماسٹر پلاپ پر ایک اینٹ تک نہیں لگی،سابقہ حکومت نے متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے لیے تھے مگر آج تک واپس نہیں کیے ،آل پارٹیز کانفرنس نے آزاد کشمیرکے قومی قائدین سے ملاقاتوں کو سلسلہ شروع کیا ہے ،عبدالرشیدترابی ،فاروق حیدر،سردار عیتق خان سے ہماری ملاقاتیں ہوچکی ہیں انھوں نے اپنے تعاون کایقین دلایاہے،آپ سے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں،اسلام آباد میں دھرنے میں آپ شریک ہوں،اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود نے آل پارٹیزکے قائدین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان متاثرین زلزلہ کے پیسے واپس کرے تاکہ سکولز سمیت دیگر تعمیراتی منصوبے مکمل ہوسکیں،انھوں نے کہاکہ اس حوالے سے وہ آل پارٹیز کانفرنس سے تعاون کریں گے۔