Dr Muhammad Mushtaq Khan

100ملین روپوں کے اعلانات کراکر تاریخ رقم کی ہے: محمد مشتاق خان

مظفرآباد،بھمبر باغ پونچھ،کوٹلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے دونرز کانفرنسز کراکر 1500یتیم بچوں کی تعلیم اور کفالت کے 100ملین روپوں کے اعلانات کراکر تاریخ رقم کی ہے،انسانی ہمدردی کا  لازوال یہ جذبہ مفقود نہیں ہونا چاہیے،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفر رشید عباسی سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں،ان اہل خیر حضرات کا شکریہ جنھوں نے اپنے مال کو یتیم بچوں کے لیے دل کھول کردیاہے،یہی جذبہ اور ہمدردی معاشروں کو ترقی کے عروج پر پہنچاتی ہے،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے عوام کی بے لوث ختم کررہے ہیں،اسلام ہمیں بے سہارا لوگوں کی مدد کا درس دیتاہے،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے عوام بھی جماعت اسلامی اور اس کے اداروں کو آخری امید سمجھتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ آزاد خطوں کو فلاحی ریاستیں بنایاجائے،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتی ہے،انھوں نے کہاکہ اغوش سنٹر ز یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام قومی سطح کے بڑے اداروں سے بہتر کررہی ہے ان کو بہتر سہولیات فراہم کررہی ہے،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کرنل ظفر رشید عباسی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن سات شعبہ ہائے زندگی میں کام کررہی ہے،یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کااہتمام کرنا ہمار اایک شعبہ ہے اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی جاری ہے پینے کے صاف پانی کے منصوبے ہوں یااور صحت کی سہولیات الخدمت عوام کی فراہم کررہی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم پوری محنت سے کام کرتی ہے اور عوام کی خدمت کرتی ہے ان سب کی خدمات کو قوم تحسین کرتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر