اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اپنے جائز حق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور قانون حق ہے،حکومت صدارتی آرڈیننس واپس لے،تحریک آزادی کا بیس کیمپ افراتفری کا متحمل ہوسکتا،حکومت عوام کے مسائل حل کرے تاکہ عوام احتجاج کی طرف نہ جائیں،ہمارے ہاں بدقستمی سے یہ فیشن بن گیاہے کہ جب تک پرتشدد احتجاج نہیں ہوگاکوئی توجہ نہیں دے گا،یہ تصوراسلامی اور جمہوری معاشرے میں زہرقاتل ہے،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں عوامی مسائل کے حل کے لیے ساتھ مسئلہ کشمیربھی حل کریں گے،عوام ووٹ بھی انہی کو دیتے ہیں جن کے خلاف احتجاج کرتے ہیں یہ رویہ درست نہیں ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان نائب امراء شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ نورالباری،راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی،اجلاس میں سابقہ کام کاجائزہ لیاگیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی لاکھوں افراد وکو ممبر بنا کر آزاد خطے میں حقیقی اسلامی تبدیلی لائے گی،جماعت اسلامی حکومت میں آکر آزاد خطے کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردلائے گی،میرٹ بحال رشوت او سفارش کے کلچر کوختم کرے گی،نوجوانوں کے روزگار کا اہتما م کر ئے آزا دکشمیرکے اپنے وسائل کو بروے کار لاکر او ر حکومت پاکستان سے اضافہ بجٹ حاصل کر کے ترقیاتی بجٹ کو 200ارب روپے سے زائد کرے گی تاکہ ریاست کے ہر گھر تک سڑک پہنچائی جاسکے،جماعت اسلامی بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنا کر بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کر ے گی،کشمیر بینک کو شیڈول بینک قراردلواکر پوری دنیا میں اس کی شاخیں قائم کرے گی۔سیاحت کے مواقع سے استفادہ کرکے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے،50ہزار نوجوانوں کوبنوقابل طرز پر ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے۔