{AF}
22اکتوبر کوباغ کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی استقبال قائد پاکستان سراج الحق کا کیا جائے گا،جماعت اسلامی غربی باغ{/AF}
جماعت اسلامی کوہالہ سے باغ تک تاریخ ساز عوامی استقبال اور عوامی ریلی ہوگی،اہل باغ تمام سیاسی اور دینی وابستگیوں سے بالاتر ہوکرکشمیریوں کے محسن سراج الحق کا استقبال کریں،سراج الحق کے دادا نے 1947میں کشمیرکی آزادی کے لیے جہاد کرتے ہوئے باغ کے ناگا پیر پر شہادت پائی اور آج بھی ان کی قبر ناگا پیرمیں موجود ہے،اہل باغ اپنے محسن کا تاریخی استقبال کریں گے،سراج الحق کا امیر منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے اور اس کے بعد کل پاکستان اجتماع عام کے بعد باقی کشمیر کے اضلاع کا دورہ کریں گے، ان کے یہ دورے آزاد کشمیرکی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوں گے راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ 22اکتوبر کو قائد پاکستان سراج الحق کا باغ کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی استقبال کیا جائے گا ،نوجوانوں کے دلوں کی ڈھرکن اور قوم کا حقیقی لیڈر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کوہالہ پل سے لے کر باغ تک عوامی ریلی اور عوامی استقبال کیا جائے گا،یہ عوامی استقبال آزاد کشمیرکی سیاست کا سنگ میل ثابت ہوگا،ان اخیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اہل باغ اپنی تمام سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر قائد پاکستان کو استقبال کریں،سرا ج الحق وہ قائد ہیں جن کے دادا نے 1947میں کشمیرکی آزادی کے لیے جہاد کرتے ہوئے باغ کی چھوٹی نا گا پیر پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہادت پائی اور ان کی قبر آج بھی ناگا پیر کے قبرستان میں موجود ہے،اسی شہید کا جانشین آج ایک بار پھر امیر جماعت اسلامی پاکستان کی حیثیت سے باغ آرہاہے اور ان کو استقبال شہداء کی روحوں کو تسکین دے گا،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ کوہالہ پل سے کر باغ شہر تک سراج الحق کا تاریخی استقبال کیا جائے گا،استقبال میں سول سوسائٹی کا ہر فرد شامل ہوگا۔سراج الحق اہل باغ کے مہمان ہوں گے اور اہل باغ اپنی روایات کے مطابق اپنے مہمان کا شایاں شان استقبال کریں۔باغ کے دورے کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کل پاکستان اجتماع عام کے بعد باقی اضلاع کے تاریخی دورے ہوں گے۔