باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہے پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے بوجھ کو کم کررہے ہیں،حکومت ایسے تعلیمی اداروں کو سہولت فراہم کرے،بلدیاتی ادارے جمہوری نظام کی نرسری ہوتے ہیں جمہو ری ممالک میں با اختیار مقامی حکومتیں معاشرے کی تعمیر وترقی کی ضامن ہوتی ہیں آزادکشمیر میں طویل تعظل کے بعد بلدیاتی نظام استوار ہوا جس کی ہر سطح پر تحسین ہوئی، ان خیالات کاظہارانھوں نے انوویٹو سکول سٹم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہائی کورٹ نے ترقیاتی سکیموں کے لئے وسائل کی فراہمی کے احکامات جاری کئے جن پر عملدرامد کرنے کی بجائے ان احکامات کوغیر موثر کرنے کے لئے قانون ساز اسمبلی کے ذریعے ایسے موقع پر جبکہ خطہ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے حالیہ قانون سازی شدید تشویشنا ک اور قابل مذمت ہے حکومت اور اسمبلی اسے رجوع کرے ورنہ یہ بنیادی حقوق اور جمہوری نظام کی سپرٹ کے مغائر قانون سازی عدالت سے منسوخ ہوسکتی ہے جسے پراسس کیاجانا چاہیے جو اسمبلی کے وقار کو مزید مجروح کرے گا