Abdul Rashid Turabi

بزم تعمیر پاکستان کی طرف سے دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ عاشق کو ایوارڈ دینا کشمیری قوم کے لئے بڑا اعزاز ہے،عبد الرشید ترابی 

اسلام آبا:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی عبد الرشید ترابی نے کہا کہ کہ ڈاکٹر سمیہ آزاد کشمیر کی پہلی لیڈی ڈاکٹر ہیں جنھوں نے میڈیکل یونیورسٹی دبئی سے ایم بی بی ایس مکمل کیا ہے بزم تعمیر پاکستان کی طرف سے انھیں ایوارڈ کے لئے منتخب کرنا پوری کشمیری قوم کے لئے فخر اور اعزاز ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قانون ساز اسمبلی نے بزم تعمیر پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر سمیہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ڈاکٹر سمیہ نے دبئی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر کہ نہ صرف والدین بلکہ کشمیری قوم کا نام روشن کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ھم سب کا فخر ہے میں کشمیری قوم کی طرف سے ڈاکٹر سمیہ اور اس کے والدین کو دل کی عمعیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ھماری دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ کشمیر کے دیہاتوں میں بھی خدمتِ انسانیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرئے گی۔ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزم تعمیر پاکستان کے چیئرمین اور صدر تقریب راجہ فاضل تبسم نے کہا کہ بزم تعمیر پاکستان دو دہائیوں سے پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں کے ہونہار طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ اور سکالر شپ کا انعقاد کرتی ہے۔بزم تعمیر پاکستان کی ایوارڈ کمیٹی نے سال 2025 کیلئے نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر دبئی میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والی دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ عاشق کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا۔ڈاکٹر سمیہ عاشق آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقے پدر مستو تحصیل دھیرکوٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔انھوں نے دن رات محنت کرکہ اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے اس پر ھم سب دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ عاشق اور انکے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ دختر کشمیر آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں میں صحت کے شعبے میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ عاشق نے کہا کہ بزم تعمیر پاکستان کی طرف سے مجھے ایوارڈ کے لیے منتخب کرنا میرے لئے میرے والدین اور کشمیری قوم کے لئے بڑے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔میں اپنی طرف سے کشمیری قوم کی طرف سے بزم تعمیر پاکستان کے چیئرمین اور ممبران کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔دختر کشمیر نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ آزاد کشمیر میں صحت کے شعبے اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وترتیب کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی۔بزم تعمیر پاکستان کے پلیٹ فارم سے مستحق بچوں کو میڈیکل اور یونیورسٹی کی تعلیم کے لئے جو مشکلات پیش آتی ہیں انکے حل کے لیے اپنے آپ کو وقف کرتی ہوں۔
ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ عاشق کے والد راجہ عاشق نے اپنے خطاب میں بزم تعمیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انکی بیٹی کو پاکستان بھر کے طلباء وطالبات میں سے منتخب کیا۔انھوں نے کہا میری بیٹی نے بیت محنت کرکہ یہ مقام حاصل کیا ہے اس پر میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔ڈاکٹر بننے کے بعد میری بیٹی کی دبئی کے جس ہسپتال میں ملازمت ہوئی ہے فخر کا مقام ہے کہ ڈاکٹر سمیہ عاشق اسی ہسپتال میں پیدا ہوتی تھی میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کی پچیس سال قبل اس ہسپتال میں پیدا ہوئے والی میری بیٹی آیک دن آس اسپتال میں ڈاکٹر کے طور پر خدمات سر انجام  دیے گی۔میری بیٹی کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل میرے والدین کی دعائیں شامل رہی ہیں میں ان سب کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میری بیٹی کو اس مقام تک پہنچانے میں میری حوصلہ افزائی کی۔تقریب سے
 خطاب کرتے ہوئے پروفیسر راجہ عمیر میر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر سمیہ عاشق کی طرح باصلاحیت بچوں سیہی ملک میں تبدیلی اور استحکام آئے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی عبد الرشید ترابی اور چیئرمین راجہ فاضل تبسم ہے ڈاکٹر سمیہ عاشق کو ایوارڈ پیش کیا۔اس ایوارڈ تقسیم کے موقع پر ڈاکٹر سمیہ عاشق کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر