{AF}
19فروری کو باغ پریس کلب کے سامنے عوامی مسائل کے حل کے لیے دھرنا دیں گے عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 19فروری کو باغ پریس کلب کے سامنے عوامی مسائل کے حل کے لیے دھرنا دیں گے اور اس موقع پر اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ باغ کے عوامی مسائل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب باغ کے احاطے میں 15جنوری 2015ء کوکھلی کچہری کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں مسائل زدہ سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے اور ضلعی محکموں کی عوامی کارکردگی کے حوالے سے بے اطمینانی کا اظہار کیا ،اس موقع پر سائلین نے مسائل کے انبار لگادیے انھوں نے کہاکہ میں نے ایک خط کے ذریعے وزیراعظم آزادکشمیر،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈی باغ کے علم میں لائے تھے مگر تاحال ان پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ،میں ایک ماہ ڈیڈ لائن دی تھی جو 16کو ختم ہورہی ہے اور 19کو ہم نے باغ پریس کلب میں دھرنے کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل اعلان کریں گے انھوں نے کہاکہ عوامی علاقہ نے کہاکہ ر سوخ سیاسی عناصر محکمہ مال کے اہلکاران ملی بھگت سے باغ شہر اور گردو نواح میں بڑے پیمانے پر سفید رقبہ جات کی الاٹمنٹ کروا رہے ہیں حتیٰ کہ جعل سازی سے پشت ہا پشت سے ملکیتی زمین کو بھی الاٹ کروایا جارہا ہے جس کی واضح مثال خان قادر خان ساکنہ باغ کی زمین تحصیلدار ہاڑی گہل کے نام الاٹ کر دی گئی ۔ اسی طرح BDAکی حدود کو وسیع کرتے ہوئے مہاراجہ کے دور سے عوام علاقہ کے لیے مختص چراگاہیں سدھن گلی‘ گنگا چوٹی ‘لس ڈنہ ‘ چترہ ٹوپی وغیرہ کو بھی اونے پونے لینڈ مافیا ہڑپ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔متاثرین سیلاب و برسات کے سروے ہونے کے باوجود ابھی تک انہیں معاوضہ جات نہیں دیے گئے ۔ اسی طرح متاثرین زلزلہ میں سے بعض مستحق کیسز کو ابھی تک معاوضہ جات نہیں ملے اور ان متاثرین کے لیے آمدہ سعودی شیلٹرز میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیے گئے۔تیل کی قیمتیں کم ہونے کے نتیجے میں پورے ملک میں کرایہ جات کم ہو چکے ہیں لیکن ضلع باغ میں ابھی تک عمل درآمد نہیں کیاگیا۔ اس حوالے سے خاص طور پر طلبہ شاکی ہیں ۔ جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے ‘ جنگل مافیا ایک طرف تو لکڑی سمگل کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جنگلات کی زمینوں پر بھی قبضے کیے جا رہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم میں حالیہ قراء کی تقرریوں کے حوالے سے میرٹ کو شدید طور پر پامال کیاگیا اور بیس بیس سال سے زیادہ خدمات سر انجام دینے والوں کو فارغ کر کے سیاسی وابستگیاں اور اقرباء پروری کی بنیاد پر من مانے لوگوں کو تعینات کیاگیا۔ تعمیر نو کے منصوبہ جات بالخصوص ضلع باغ میں ہونے والے ترقیاتی کام پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیاگیا بالخصوص ارب ہا روپے کے اخراجات کے باوجود سیوریج سسٹم اور واٹر سپلائی کا ناقص نظام لمحہ فکریہ ہے۔پولیس مظلوموں کی دادرسی کرنے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر استعمال ہو رہی ہے اور جائز شکایات کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی جاتی ۔ویمن یونیورسٹی باغ میں میرٹ پامال کر کے وزیر صحت کے عزیزوں اور کارکنان کو نوازا جا رہا ہے اور داخلہ جات میں بھی یہی اقرباء پروری برتی جا رہی ہے۔ محکمہ بجلی کے اہلکاران جعلی بلات وصول کر رہے ہیں اور مسلسل لوڈشیڈنگ بھی لائق تشویش ہے ‘بالخصوص آج کل طلبہ امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ بجلی کی ترسیل کا نظام ناقص ہونے کی وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ ہر دکاندار کے اپنے ہی بھاؤ ہیں پرائس کنٹرول کا کوئی انتظام نہیں ۔،غیر معیاری اشیائے خوردنی فروخت کی جا رہی ہیں جو صحت کے لیے شدید مضر ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے عوام علاقہ سخت پریشانی کا شکار ہیں اور مستحق مریضوں کے لیے ادویات کا انتظام بھی نہیں ہے۔کشمیر کونسل کے تعمیراتی دو بڑے منصوبے ریسٹ ہاؤس سدھن گلی روڈ اور نعمان پورہ بیس بگلہ روڈ کی ناقص تعمیر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیاگیا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت زیر کار سکیم سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی جا رہی ہے ۔ کروڑوں روپے کے منصوبے فائلوں میں موجود ہیں عملاً ان کاکوئی وجود نہیں ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے علاج معالجے کا معقول انتظام نہیں ہے۔زکوٰۃ‘ بیت المال اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کی امداد کے بجائے سیاسی بنیادں پر تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ ضلع باغ میں تقریباً چار سو زلزلہ معذورین کی د یکھ بھال کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے ۔ زیر کار منصوبہ جات کی بڑے پیمانے پر ناقص تعمیر کی شکایات ہیں اور ان کے لیے مختص فنڈز پوری طرح منصوبہ جات پر خرچ نہیں کیے جا رہے ہیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان شاکی ہیں کہ ان کی تعلیم اور روز گار کا کوئی انتظام نہیں ہے اور جو چند آسامیوں پر تقرریاں ہوتی ہیں وہ بھی سیاسی اور برادری ازم کی بنیاد پر ہوتی ہیں ۔ ہر سطح پر میرٹ کی پامالی اور انصاف کا قتل عام ہو رہا ہے ۔ یہ محض ضلع باغ کی شکایات ہی نہیں ‘بلکہ آزاد کشمیر بھر میں اسی نوعیت کی شکایت کی بھرمار ہے ۔ راقم نے اس موقع پر شکایات کنندگان سے ایک ماہ کی مہلت حاصل کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ان شکایات کو حکومت اور احکام بالا کے نوٹس میں لایا جائے گا اور اصلاح احوال کی کوشش کی جائے گی ۔ آپ کی خدمت میں یہ تفصیلات ضروری کارروائی اور اقدامات کے لیے ارسال ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جات کو فی الفور ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ 15فروری تک ان شکایات کا ازالہ کرنے کا اہتمام کریں بالخصوص مندرجہ ذیل اقدامات کیے جائیں ۔ضلع باغ میں قراء اور ویمن یونیورسٹی میں کی گئی سیاسی تقرریوں کو فی الفور منسوخ کر کے میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں کی جائیں ۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ گزشتہ چار سال کے دوران کی گئی الاٹمنٹس کی تفصیلات فراہم کریں اور چیئرمین BDAباغ کو بھی تفصیلات کی فراہمی کا پابند بنائیں۔ ایسے ضلعی انتظامی محکمانہ آفیسران تعینات کیے جائیں جو کسی سیاسی دباؤ کو قبول کیے بغیر عوام کی خدمت کریں اور ان کی جائز شکایات کا فی الفور ازالہ کریں ۔ متاثرین کو فی الفور معاوضہ جات دیے جائیں اور سعودی شیلٹرز کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم کے عمل کو روکا جائے اور یہ شیلٹرز مستحقین میں تقسیم کیے جائیں۔ میگا پراجیکٹس ناقص تعمیر اور کرپشن کا نوٹس لیا جائے ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت تقسیم ہونے والے منصوبہ جات ضلع باغ کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ باغB.D.Aکو C.M.Hکی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے۔