اقوام متحدہ چیپٹر7کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف اقتصادی اور فوجی مداخلت کرے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi اقوام متحدہ چیپٹر7کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف اقتصادی اور فوجی مداخلت کرے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ چیپٹر7کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف اقتصادی اور فوجی مداخلت کرے ،اقوام متحدہ نے اپنا کردار ادا نہ کیا توبڑا تاریخٰ المیہ رونما ہوسکتا ہے آزاد خطے کے عوام 1947کی طرح اپنا حق مزاحمت استعمال کریں گے،قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس کے موقع پر سینیٹر سراج الحق اور راجہ فارو ق حیدر نے کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی ،نریندر مودی کے اقدامات دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکے ،مقبوضہ کشمیر سے 25000نوجوان جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو گرفتار کر کے ہندوستان کی جیلوں میں منتقل کیا جا چکا ہے ،املاک کو نقصان ،لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ،کرفیو کو48دن ہو چکے کشمیریوں کو بھوک اور قحط سے موت کے منہ میں دھکیلنے کی بھارتی سازش جاری ہے ساری ہندوستانی کی ریاستی دہشت گردی کے باوجودکشمیری سرنڈر کے لیے تیار نہیں ہیں ،وزیر اعظم پاکستان جنرل اسمبلی میں خطاب میں کشمیریوں کی ترجمانی کریں گے محض تقریر سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ حکومت پاکستان عملی اقدامات کرے ،حکومت پاکستان نے اس سے قبل بھی کئی تاریخی مواقعے ضائع کیے اگر یہ موقع بھی ضائع ہو گیا تو شہداء کا خون اور تاریخ کبھی پاکستان کے حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد الفرقان میں جمعہ کے اجتماع اور یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بین الاقوامی فورمز پر ہندوستان کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے انسانی حقوق کے ادارے مغربی دنیا کی پارلیمنٹ،اہل دانش ،ذرائع ابلاغ مودی کے مظالم کی مذمت کررہے ہیں ،عالمی سطح پر سازگار ماحول سے حکومت پاکستان استفادہ کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرے ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے قربانیوں کی لازول تاریخ رقم کی اور مسئلہ کو کامیابی کی دہلیز پر پہنچا دیا ہے اس وقت موثر سفارت کاری سمیت تمام تدبیر اختیار کرنی چاہیں جس سے مسئلہ حل ہو ،کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج سے اس کے کردار کا منتظر ہے آزادکشمیر کی قیادت نے مشترکہ طور پر سیز فائر لائن توڑنے کافیصلہ وزیر اعظم کی اپیل پر موخر کیا اگر سفارتی پیش رفت نہ ہوئی تو لاکھوں افراد سیز فائر لائن کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالیں گے جس کی ذمہ داری ہندوستان اور عالمی برادری پر ہوگی ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے سیز فائر لائن پر عملاً جنگ مسلط کررکھی ہے اگر آزاد کشمیر پر حملے کی حماقت کی تو ہندوستان کو اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے اس وقت پاکستان کے اندر اتحاد و یکجہتی کی بڑی ضرورت ہے جس کے لیے ہر طبقہ فکر اپنا کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر