{AF}
دہشت گرد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 13نومبر کو لندن آمد پر اینٹی مودی احتجاجی ملین مارچ کیا جائے گا،فہیم کیانی{/AF}
کشمیری مودی کی آمد پر برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی ملین مارچ کریں گے اس میں عالمی ضمیر کو جھنجوڑا جائے گا،ملین مارچ کی کامیابی کے لیے ہیومن رائٹس کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں تمام سیاسی،جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے ،برطانیہ میں تمام کشمیری بغیر رنگ و نسل اور جماعتوں مل کر مودی کے خلاف تاریخی احتجاجی ملین مارچ میں شریک ہوں گے برمنگھم( پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 13نومبر کو لندن آمد پر اینٹی مودی احتجاجی ملین مارچ کیا جائے گا،فہیم کیانی کشمیری مودی کی آمد پر برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی ملین مارچ کریں گے اس میں عالمی ضمیر کو جھنجوڑا جائے گا،ملین مارچ کی کامیابی کے لیے ہیومن رائٹس کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں تمام سیاسی،جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے ،برطانیہ میں تمام کشمیری بغیر رنگ و نسل اور جماعتوں مل کر مودی کے خلاف تاریخی احتجاجی ملین مارچ میں شریک ہوں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پلاننگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں تحریک کشمیر برطانیہ کے ذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اعلان کیا ہے کہ اینٹی مودی احتجاجی ملین مارچ برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا نریندر مودی نے کشمیریوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ بھارت کے اندر تمام اقلیتوں کا بھی قتل عام کیا ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دے دیتا اس وقت تک وہ دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجی ملین مارچ کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اس مارچ کی کامیابی کے لیے ہیومن رائٹس کمیٹی قائم کر دی ہے جو تمام جماعتوں سے رابطے کر کے اس مارچ کو کامیاب بنائے گی اس کمیٹی میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے تا کہ یہ مارچ تمام جماعتوں کا مشترکہ مارچ ہو انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دہشت گرد ہے وہ جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کیا جائے گا ۔