جماعت اسلامی27ستمبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں پوری قوم کو جمع کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی27ستمبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں پوری قوم کو جمع کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی27ستمبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں پوری قوم کو جمع کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کرے گی ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کریں کہ بھارت کے خلاف کارروائی کی جائے ،اقوام متحدہ کے چیپٹر7کے مطابق ہندوستان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ،ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے نریندرمودی نے عالمی امن کو چیلنج کر دیا ہے عالمی برادری دنیا کے امن کو قائم رکھنے کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرائے ،آزاد خطے کے عوام مظفرآباد میں کشمیربچاؤ ریلی میں بھرپور انداز سے شریک ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزادکشمیر اور پاکستان اول روز سے تحریک آزادی کشمیر میں پشتیبانی کا کردار ادا کررہی ہیں صبح آزادی تک ہم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ،جماعت اسلامی پاکستان نے پورے پاکستان میں کشمیر بچاؤ ریلیز کا انعقاد کر کے رائے عامہ بیدار کی ہے اور کشمیریوں سے لازوال یکجہتی کا اظہار کیا ہے جس پر اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں ،سینیٹر سراج الحق نے پہلے دن سے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ حکومت پاکستان اور اس کے ادارے فیصلہ کن کردار ادا کریں ،گزشتہ47دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے جس کی وجہ سے 80لاکھ کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں جنگ ہار چکے عالمی سطح پر بھی ان کی مذمت کی جارہی ہے ہندوستان ہوش کے ناخن لے ٹوٹنے سے قبل کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق اپنے عہد کے مطابق فراہم کرے ،نریندرمودی دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں عالمی برادری اس حقیقت کا ادراک ہوناچاہیے کہ اگر مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ ایٹمی جنگ ہو گی عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرنے کے بجائے ان کا قتل عام کررہا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر