عبدالرشید ترابی کی مقبوضہ کشمیر کے بارے پیش کردہ قرارداد 30ممالک کے مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی

{AF}abdul rasheed turabi عبدالرشید ترابی کی مقبوضہ کشمیر کے بارے پیش کردہ قرارداد 30ممالک کے مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی{/AF}

عبدالرشید ترابی کی مقبوضہ کشمیر کے بارے پیش کردہ قرارداد 30ممالک کے مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری طور پر اٹھائے ،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے حق خودارادیت فراہم کرے ،قرارداد کا متن مسلم دنیا اقوا م متحدہ سے دو ٹوک بات کرے اگر وہ مسلمانوں کے مسائل حل نہیں کرتی تو اسلامی ممالک نئی اپنی اقوا م متحدہ تشکیل دیں:عبدالرشید ترابی اسرائیل اور ہندوستان مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں امت مسلمہ کے حکمرانوں امت کی ترجمانی کریں،مودی دوسرا ہٹلر ہے اس کی پالیسیاں عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں ،کشمیری امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں سوا ارب مسلمان اٹھ کھڑے ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں پر ظلم نہیں کر سکتی ،کانفرنس سے خطاب اور عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں انقرہ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیرر ابطہ کونسل چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے عالمی کانفرنس کے موقع پر کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے قرارداد پیش کی جو 30ممالک کے مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری طور پر اٹھائے ،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے حق خودارادیت فراہم کرے ،کشمیریوں کو بولنے دے ظلم بند کرے،حالیہ غیر آئینی اقدامات واپس لے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے ،قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اقوا م متحدہ اور او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ رونماہونے سے قبل اقدامات کریں اقوام متحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق دلائے اور او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی رکوائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر ایک ہی استعمار کے پیدا کردہ مسائل ہیں اسرائیل اور ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹر کی دھجیاں اڑا رہے ہیں مسلم دنیا کی دشمنی دونوں کا مشترکہ ایجنڈا ہے دونوں مسائل کا حل نہ ہونا عالمی برادری اور مسلم امہ کی شدید غفلت اور ناکامی ہے ،ایک طرف لاکھوں فلسطینوں کو بے وطن کر کے ان کے وطن پر باہر سے لاکر یہودیوں کو بسایا گیا اور ان کے وطن پر قبضہ کیا گیا دوسری طرف آر ایس ایس کے غنڈے حالیہ ہندوستانی اقدامات کے بعد کشمیریوں کی نسل کشی پر تلے ہوئے ہیں مسلم حکمران ان دو استعماری طاقتوں کے ایجنٹ بننے کے بجائے امت کے ترجمان بنیں ،کشمیر اور فلسطین دونوں مسائل حل ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سے مسلم حکمران دوٹوک بات کریں اگر اقوا م متحدہ مسلم حکمرانوں کی بات پر کان نہیں دھرتی اور کردار ادا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اس بے مقصد ادارے کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دنیا کی دیگر مظلوم اقوام سے مل کر نئی اقوام متحدہ قائم کریں ،انہوں نے کہاکہ فلسطین ہمارے ایمان کا حصہ ہے چونکہ یہاں مسلمانوں کا قبلہ اول یہودیوں کے شکنجے میں ہے انہوں نے کہاکہ اسی طرح کشمیر خطے کی بقاء اور امت کا مسئلہ ہے مودی ہٹلر ثانی بن کر کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے تا کہ وہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل دے ،مودی ہٹلر کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی امن خطرے میں ہے ،کانفرنس میں سابق وزراء خارجہ،اسلامی تحریکوں کے سربراہان ،سفارت کار ،اہل دانش ،سکالرز شریک ہوئے ،کانفرنس میں الجزائر،تیونس،انڈونیشیا،ملائیشیا،عراق،ایران،شام ،افغانستان،سوڈان،وسط ایشیا کے ممالک ،پاکستان اور کشمیر سے بھی نمائندگی رہی،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ،ترکی کے صدر طیب رجب اردگان کے معاون خصوصی اور بین الاقوامی امور کے سربراہ برہان کایا ترک سے ملاقات کی اور کشمیریوں کا پیغام اردگان تک پہنچانے کا کہا کایا ترک نے کہاکہ وہ پیغام طیب اردگان تک پہنچائیں گے ،حکمران پارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،سابق وزیر اعظم ترکی نجم الدین اربگان کی سعادت پارٹی کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور سعادت پارٹی کے سربراہ کریم اﷲ اوغلو سے ملاقات کی ان کو کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا دورے کے دوران عبدالرشید ترابی نے ترکی کے ٹی وی چینلز کے ذریعے ترک عوام کو کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے باخبر کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر