نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہے ہیں،8لاکھ قابض افواج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہیں،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidنریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہے ہیں،8لاکھ قابض افواج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہیں،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

حویلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہے ہیں،8لاکھ قابض افواج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہیں،پیلٹ گنوں سے نوجوانوں کو معذور کیاجارہاہے ،مظفروانی کی شہادت کے بعد پوری کشمیری قوم نے یک جان اور یک زبان ہوکربھارت کے خلاف نئے انداز سے انتفاوضہ کا آغاز کیا تو نریندرمودی نے کشمیرسے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلااشعال فائنرنگ شروع کردی ،عالمی برادری اس کا نوٹس لے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نو منتخب امیر ضلع حویلی خورشید چوھدری نے حلف اٹھایا،تقریب سے مولانا مظفربخاری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کشمیری پرعزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،انھوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیرفوری طورپر سیز فائر لائن پر فائرنگ سے متاثرین افراد کی امداد کے لیے اقدامات کرے ،متاثرین کی صحت اور تعلیم کا احسن انداز سے بندوبست ہوناچاہیے،ان کی ضروریات کا فوری طور پر اہتمام ہوناچاہیے،اس موقع پر انھوں نے جماعت اسلامی کے اداروں اور رضاکاروں کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپر اپنے بھائیوں کی امداد کریں،جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق خدمت کرے گی مگر اصل خدمت حکومت کی ذمہ داری ہے،متاثرین کی دیکھ بحال کرنا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا،انھوں نے کہاکہ بھارت ایک منصوبے کے تحت سیز فائر لائن پر فائرنگ کرکے خوف پھیلانا چاہتا ہے ،یہاں کی آبادی کو ہجرت پرمجبور کرنا چاہتا ہے بھارت اپنے کے عزائم ناکام بنانا ہوں گے۔پوری قوم متحدہوکر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائے۔یہاں کے بہادر عوام نے جہا دکرکے یہ خطہ آزاد کروایا ہے وہ بھارت سے ڈرنے والے نہیں ہیں،انھوں نے کہاکہ قرآن وسنت کی طرف رجوع کرنا ہوگا،قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگاآج امت جن مشکلا ت کا شکا رہے اس کی بڑی وجہ قرآ ن وسنت سے دور ی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر