{AF}
20لاکھ مہاجرین مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،نورالباری {/AF}
اسلام آباد،نوشہرہ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ 20لاکھ مہاجرین مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنا مہاجرین پر فرض ہے ،گزشتہ70سالوں سے مہاجرین کے وسائل اللو تللو میں اڑائے جا رہے ہیں مہاجرین شدید مشکلات کا شکار ہیں ،کے پی کے میں قائم مہاجر کالونیز میں پانی کی سکیموں میں بڑے پیمانے پر غبن کیا گیا ہے حکومت آزادکشمیر اس کی تحقیقات کروائے ،پانی کی سکیمیں غیر کشمیریوں کو دی جارہی ہیں ،کشمیر کالونیز میں پلاٹ کی خریدو فروخت جاری ہے چند ٹھیکیدار اپنی مرضی سے پلاٹ الاٹ کر وا کر خود ہی خرید کر آگے مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں جو کشمیری مہاجرین کے ساتھ ظلم ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر یہ سارے مسائل حل کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ نوشہرہ،رسالپور کے دوران مہاجرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر قیم حلقہ مہاجرین پاکستان سردار جاوید خان،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان بھی ہمراہ تھے ،دورے کے دوران نورالباری نے جماعت اسلامی پاکستان نوشہرہ دفتر کا بھی دورہ کیا اور نائب امیر ضلع سمیت پوری ٹیم سے مشاورت کی ،اس موقع پر خلیل رشئی،گل بہادر خان،سمیت دیگر مہاجرین کے نمائندے موجود تھے ،دورے کے دوران مہاجرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان میں بھی بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی اور موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی ،اس موقع پر انہوں نے اراکین جنرل کونسل سے بھی کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں تعاون کریں ،انہوں نے کہاکہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کررہاہے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے سوا کروڑ کشمیریوں کو چودا ماہ سے یرغمال بنا رکھا ہے بچوں ،خواتین ،بوڑھوں اور نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے 20لاکھ کشمیری مہاجرین سے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے بھائیوں کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں ۔