{AF}
کشمیر ی حریت پسندوں نے 8لاکھ بھارتی فوج کو عملی طور پر شکست سے دوچار کر رکھا تھا،مشرف یوٹرن نہ لیتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
جماعت اسلامی دلوں کو مسخر کر کے حقیقی اسلامی انقلاب لائے گی،تمام روایتی پارٹیاں اور قیادتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب کی داعی ہے پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسندوں نے ہندوستان کی قابض 8لاکھ فوج کو عملی میدان میں شکست سے دوچار کر دیا تھا آزادی کا سورج طلوع ہونے والا تھا کہ مشرف نے یوٹرن لے کر آزادی کی منزل کھوٹی کر دی،نریندر مودی آج دھمکیاں دینے کی پوزیشن میں نہ ہوتا اگر جذبہ جہاد کو سر خانے میں نہ ڈالا گیا ہوتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے اور جب تک اس مشن کی تکمیل نہیں ہو جاتی جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے یہ خطہ اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے آزاد کروایا تھا مگر بد قسمتی سے وہ مقاصد ابھی ادھورے ہیں جماعت اسلامی ان ہی مقاصد کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ 68سال گزر گئے لیکن وہ نظام ابھی تک نہ آ سکا جس کے لیے قربانیاں دی گئیں تھیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے اس میں ذمہ داری امانت سمجھ کے لی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں گے اور لوگوں کو منظم کر کے حقیقی انقلاب برپا کریں گے۔