{AF}
5لاکھ کشمیریوں کے قاتل بھارت سے الطاف حسین نے مدد مانگ کر کھلی غداری کا ارتکاب کیا ہے،جماعت اسلامی آزاد کشمیر{/AF}
اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان راجہ ذاکر خان نے کہا ہے کہ 5لاکھ کشمیریوں اورہزاروں ہندوستان میں مسلمانوں،بنگلہ دیشن میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل بھارت سے الطاف حسین نے مدد مانگ کر کھلی غداری کا ارتکاب کیا ہے،حکومت پاکستان فوری طور پر اس غدار وطن کو پھانسی پر لٹکائے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہوتے ہیں ملک رہے گا تو سیاسی اختلافات بھی رہیں گے ملک ہی نہیں ہوگا اختلافات کہاں ہوں گے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کے شروع کردہ آپریشن کے خلاف زبان کھول کر اپنی اصلیت ظاہر کر دی ہے ،پاک فوج اور رینجرز ایٹمی پاکستان کی محافظ اور اثاثہ ہیں دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف کراچی میں آپریشن وقت اور حالات کا تقاضا تھا جب تک یہ بھتہ خور اور انسانیت کے قاتل کراچی میں کھلے بندوں محب وطن لوگوں کو شہید کرتے رہیں گے اس وقت تک کراچی میں امن کیسے قائم ہو سکتا ہے رینجرز نے انسانیت کے قاتلوں کو ہاتھ ڈالا تو الطاف حسین کو پریشانی لاحق ہوئی اور بھارت سے مدد کی اپیل کی جو نظریہ پاکستان اور قومی غیرت سے انخراف اور غداری ہے ،ایک طرف نریندر مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ورکنگ بونڈریز پر بلا اشعال فائرنگ کر کے ہمارے لوگوں کو شہید کررہا ہے اور مسلمانوں کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اس سے مدد مانگنا بد ترین غداری ہے حکومت پاکستان فوری طور پر اس کے خلاف کاروائی کرے اور کراچی میں دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے۔