مقبوضہ کشمیر میں 1990سے بھی بڑی مزاحمتی تحریک اور فلسطین طرز پر انتفاضہ برپا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمقبوضہ کشمیر میں 1990سے بھی بڑی مزاحمتی تحریک اور فلسطین طرز پر انتفاضہ برپا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

کوٹلی( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1990سے بھی بڑی مزاحمتی تحریک اور فلسطین طرز پر انتفاضہ برپا ہے،90سالہ سید علی گیلانی 16سالہ مجاہد کی طرح میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں پوری قوم نے عظیم الشان آزادی کا معرکہ برپا کیا ہوا ہے شہداء کے جنازوں میں لاکھوں افراد کی شرکت تحریک کو ممیز دے رہی ہے آزادی کی اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور پاکستان کا کردار اہم ہے ،عالمی سطح پر ہماری کاوشوں ،کوششوں کے نتیجے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جامع رپورٹ جاری کی ہے اس رپورٹ کے ساتھ پاکستان کی نئی حکومت بھرپور سفارتی مہم منظم کرے گی ،اسلامی جمعیت طلبہ اپنی تاریخی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں ہر اول دستہ اور تعلیم کے میدان میں اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھے ،جمعیت شہداء کی وارث ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کوٹلی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی شہید نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا اور کشمیریوں کا ہیرو بن گیا ،آپ کے ہاتھ میں قلم اور سوشل میڈیا ہے اس کو بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کو بے نقاب کرے ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تر بات چیت اور تجارت مسئلہ کشمیر کی پیش رفت سے مشروط کرے ،انہوں نے کہا کہ ملائیشیا،لندن،برسلز ،ترکی،ناروے سمیت کئی ممالک کا دورہ کیا تحریک کشمیر برطانیہ اور امریکہ میں ہمارے احباب نے محنت کی جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے رپورٹ پیش کی یہ ہمارے پاس ایک تاریخی ڈاکومنٹ آگیا ہے اس کو لے کر بھارت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور قائدین سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق،شبیر شاہ،یاسین ملک،اشرف صحرائی،آسیہ اندرابی سمیت دیگر قائدین نے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرکے بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھنے پر مجبور کر دیا ہے خود بھارت کے اندر یونیورسٹیز ،دانشور یہ کہہ رہے ہیں کہ مسئلہ کو حل کیا جائے یہ ہماری کامیابی ہے ،انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے ہمارے نوجوانوں کے اندر لا علمی کی وجہ سے ایک طبقہ ایسا پیدا ہو گیا ہے جو گلاب سنگھ اور ہری سنگھ کو اپنا ہیرو کہہ رہا ہے جب کہ تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی ہیرو ز کی کردار کشی کررہا ہے اسلامی جمعیت طلبہ اس طبقے کو بھی تاریخی حقائق سے آگاہ کرے ،انہوں نے کہا کہ انڈین پروپیگنڈے کے توڑ کی ضرورت ہے نوجوان،ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع سے اس کا توڑ کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر