ڈاکٹر خالد محمود خان کی 5اگست کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

{AF}dr. khalidڈاکٹر خالد محمود خان کی 5اگست کو یوم سیاہ منانے کی اپیل{/AF}

اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے 5اگست 2019ء کو مودی حکومت نے کشمیر کا تشخص ختم کرنے کے لیے جو مذموم اقدامات کیے ان کے دو سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے جماعت اسلامی کی تمام ذیلی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ اس موقع پر یوم سیاہ کے حوالے سے پروگرامات منعقد کیے جائیں ڈاکٹر خالد محمود خان نے نے کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کیا کہ کشمیری عوام مشکلات کے باجود اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ہندوستان کے استبدادی اقدامات کو کبھی تسلیم نہیں کیااور کشمیری عوام تحریک آزادی کشمیرکو منطقی انجام تک اسی طرح جاری رکھیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر