{AF}
6ستمبر کو جماعت اسلامی یوم دفاع پاکستان اور عزم آزادی پورے آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان میں بھرپور انداز سے منائے گی،نورالباری{/AF}
مظفرآباد،ہری پور،ایبٹ آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ،حکومت پاکستان بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے بھارتی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ،حکومت آزاد کشمیر متاثرین سیز فائر لائن کو فوری ریلیف فراہم کرے،مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں جاری ہونے والے فنڈز اور سکیموں کے حوالے سے تمام محکموں کو خطوط لکھے ہیں اور تفصیلات مانگی ہیں جواب نہیں آیا ،مہاجرین کی حالت درگرگوں ہے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں گھپلے کیے جارہے ہیں ایک ہی گھر کے کئی کئی افراد کو پلاٹ الاٹ کیے گئے اور غریب مستحق مہاجرین کو ایک پلاٹ بھی الاٹ نہیں ہوا جہیز فنڈ ز مستحقین کے بجائے منظور نظر افراد میں بانٹا جا رہا ہے جہاں بھی کوئی سیکم بنائی گئی ہے اس کی لاگت اور کام کی تفصیل کے حوالے سے کوئی بورڈ آویزاں نہیں کیا گیا جس سے معلوم ہو سکے کہ سکیم کتنے کی تھی اور کتنے پیسے اس پر خرچ ہوئے ،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے ہری پور ،بانڈی منیم،ایبٹ آباد ،شنکیاری،مانسرہ سمیت دیگر علاقوں میں یہی کیفیات ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ ہری پور،بانڈی منیم،ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے دوران مہاجرین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مہاجرین نے مسائل کے انبار لگا دئیے اور نورالباری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسائل کو حکام بالا تک پہنچائیں اس موقع پر نورالباری نے ان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے مسائل مظفرآباد اور اسلام آباد کے ایوانوں تک پہنچائیں گے اصلی مہاجرین نوجوانوں کو نوکریوں اور پیشہ ورانہ کالجوں میں داخلوں سے محروم ہیں جبکہ سیاسی رشوت کے طور پر ایڈہاک نوکریاں بانٹی جارہی ہیں مہاجرین کی بحالی سکیموں کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات مانیٹرنگ ایویلیویشن اور سکرونٹنی کا کام درست طور پر نہیں کررہے اور ا ن کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر ،وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر امور کشمیر اور محکمہ بحالیات ان مسائل کا فوری نوٹس لے اور مہاجرین کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا ازالہ کرے انہوں نے کہا کہ والدین کے سٹیٹ سبجیکٹ موجود ہیں مگر بچوں کے شناختی کارڈ نہیں بنائے جا رہے سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کے لیے محکمہ بحالیات اپنی ٹیمیں بھیجنے سے قبل اعلان کرے اور تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے اور یہ کمیٹی سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کرے تو پھر جاری کیا جائے تمام جعلی سٹیٹ سبجیکٹ منسوخ کیے جائیں نادرا ریکارڈ کے مطابق ووٹر فہرستیں مرتب کی جائیں جعلی ووٹروں کو فہرستوں سے خارج کیا جائے اگر یہ نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی ہزاروں مہاجرین کے ساتھ مظفرآباد اور اسلام آباد میں احتجاج کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختوانخواہ میں مہاجرین کے نام پر خردبرد اور جعلی سکیموں کی تحقیقات کی جائے اور کرپشن کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ ہری پور ،بانڈی منیم ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت جہاں جہاں بھی زمینیں مہاجرین کے نام پر لی گئی ہیں ان کی تقسیم بھی منظور نظر لوگوں میں کی گئی ہے اور جہاں زمینیں لی گئیں ہیں وہاں نہ پانی ہے نہ بجلی ہے نہ گیس ہے نہ سڑک ہے بانڈی منیم کے کھیت کا نام مہاجرسکیم رکھ دیا گیا ہے یعنی بنیادی انسانی ضروریات کو مد نظر رکھے بغیر لی گئیں ہیں ان کی تحقیقات بھی کی جائے انہوں نے مہاجرین کو یقین دلایا کہ وہ ان کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑین گے بلکہ ان کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر جنگ لڑیں گے اور کرپشن کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے ۔