20لاکھ مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی نے پہلے بھی کوشش کی ہے اور اب بھی کوشش کرے گی ،راجہ جہانگیر خان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk20لاکھ مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی نے پہلے بھی کوشش کی ہے اور اب بھی کوشش کرے گی ،راجہ جہانگیر خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر و قائمقام امیر حلقہ مہاجرین پاکستان راجہ جہانگیر خان نے کہاہے کہ 20لاکھ مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی نے پہلے بھی کوشش کی ہے اور اب بھی کوشش کرے گی ،جماعت اسلامی ویژن 2030کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اﷲ کا پیغام پہنچائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ مہاجرین کے امراء اضلا ع کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری حلقہ مہاجرین سردارجاوید خان،امیر ضلع اسلام آباد محمد یاسین،تسنیم عالم منظر،مولانا گل بہادر نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ جہانگیر خان نے کاکہ جماعت اسلامی اسلامی نظام کے نفاذ اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے پاکستان میں اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے اپنے دائرہ کار کے اندر رہ کر کام کررہے ہیں ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہاجرین مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت ظلم کی انتہا کررہا ہے اور کشمیری پاکستان کا پرچم لیے مقابلہ کررہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر