{AF}
ہندوستان کے اندر برہمن سامراج نے نچلی ذاتوں پر جو مظالم ڈھائے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر 5لاکھ شہداء کا خون ہندوستان کے ٹوٹے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے ،راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا سبب بنے گا ،ہندوستان کے اندر برہمن سامراج نے نچلی ذاتوں پر جو مظالم ڈھائے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر 5لاکھ شہداء کا خون ہندوستان کے ٹوٹے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے ،تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے قابل تحسین خدمات سرانجام دے رہیں ،پوری قوم تارکین وطن کی ان کاوشوں کی تحسین کرتی ہے ،کشمیری دنیا میں جہاں بھی ہیں روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے دفاتر میں یاداشت پیش کریں ،ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اقوام متحدہ چپٹر 7کے مطابق ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے ،ایک کروڑ انسانی زندگیوں کو مودی نما ہٹلر سے شدید خطرہ لاحق ہے عالمی برادری اس نازک اور خطرے ناک مرحلے پر سخت اقدامات کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے بیرون ملک سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کا مرحلہ قریب آچکا ہے اس وقت پوری دنیا میں کشمیر فلش پوائنٹ ہے عوامی سطح پر اور حکومتی سطح پر دنیا کی ہر پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث ہے اور مودی کو خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے یہ بڑی پیش رفت ہے انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر اور پاکستان جہاد کا اعلان کریں ہندوستان 72سالوں سے مسلسل ہٹ دھرمی سے کام لے رہا ہے اور مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت آزادکشمیر میں 5لاکھ سے زائد ریٹائرڈ فوجی اور لاکھوں جذبہ جہاد سے سرشار نوجوان اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے بے تا ب ہیں عالمی بردادری نے مودی کے مظالم کو نہ روکا تو کشمیری ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے 4ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کروڑوں انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل دے گی اس سے پوری دنیا کے امن کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا وہ ممالک جو ہندوستان میں اپنی سرمایہ کاری کی باتیں کررہے ہیں وہ ذہن نشین کر لیں کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کے بعد یہاں گھاس بھی نہیں اگے گی ان کا سرمایہ کہاں جائے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں ایسا فرد اور ایسی پارٹی برسر اقتدار ہے جس کا منشور دہشت گردی ہے ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے آر ایس ایس کے غنڈے مودی کی سرپرستی میں دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کو نقصانات پہنچا رہے ہیں اور لوگوں کو زبر دستی ہندو بنانے کی کوشش کررہے ہیں عالمی برادری کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔